ایم کیو ایم نے عامر خان کو عہدے سے ہٹادیا، رکنیت بھی ختم کردی

Amir Khan MQM

کراچی -متحدہ قومی مومنٹ نے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کوعہدے سے ہٹاکر ان کی  رابطہ کمیٹی کی رکنیت بھی ختم کردی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس خورشید بیگم میموریل ہال کراچی میں ہوا جس میں عامر خان کے حوالے سے ملنے والی مختلف شکایات پر ان کو پارٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا جب کہ ان کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت بھی ختم کردی گئی۔ عامر خان کو بتایا گیا کہ آپ کو کس عہدے پر رکھنا ہے اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں مقامی سطح پر کام کرنے والے 5 اراکین کو رابطہ کمیٹی میں جب کہ 2 کو ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *