جمالیات

احمد علی بٹ پہلی غیر ملکی فلم میں کاسٹ

Share

اپنی منفرد کامیڈی کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار احمد علی بٹ نے اپنی پہلی غیر ملکی پنجابی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

اداکار نے اپنی پہلی غیر ملکی پنجابی فلم کی شوٹنگ کے آغاز کے موقع پر برطانیہ سے ساتھی اداکاروں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا آگاہ کیا۔

احمد علی بٹ کی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ برطانوی اور بھارتی پروڈکشن ہاؤسز کی مشترکہ فلم ہے اور مذکورہ فلم پاکستانی اداکار کی پہلی غیر ملکی فلم ہے۔

ساتھ ہی اداکار کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ کو آئندہ سال عید الاضحیٰ کے موقع پر برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔‎

’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ میں احمد علی بٹ کے ساتھ بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار و گلوکار گپی گریوال، نیرو باجوہ اور انو کپور بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

https://www.instagram.com/p/CHDIaIcj4oo/?utm_source=ig_embed

فلم کے حوالے سے احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں برطانوی پنجابی فلم میں کام کرنے پر خوشی ہے، کیوں کہ فلم میں پاکستانی پنجابی کو اچھے کردار میں دکھایا جائے گا۔

انہوں نے فوری طور پر فلم کی کہانی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ وہ فلم میں کیسا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

تاہم خبریں ہیں کہ فلم میں برصغیر کے پنجابیوں کے کردار دکھائے جائیں گے اور احمد علی بٹ پاکستانی کردار ہی ادا کریں گے۔

فلم میں معروف پنجابی گانے لونگ لاچی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نیرو باجوہ بھی ہوں گی، جنہیں ممکنہ طور پر رومانوی کردار میں دکھایا جائے گا۔

نیرو باجوہ بھی مرکزی کاسٹ میں شامل ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
نیرو باجوہ بھی مرکزی کاسٹ میں شامل ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب