امریکی پاپ سٹار برٹنی سپیئرز کی شادی میں سابقہ شوہر کی ہُلڑبازی، پولیس نے گرفتار کر لیا

امریکی پاپ سٹار برٹنی سپیئرز نے بالآخر اپنے ایرانی نژاد منگیتر سیم اصغری سے شادی کر لی ہے۔ جعمرات کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دونوں ایک پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس شادی میں برٹنی سپیئرز کے پہلے شوہر نے مارکی میں پہنچ کر تقریب میں ہُلڑبازی کی، جس کے بعد انھیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

شادی کے بارے میں برٹنی سپیئرز نے کہا کہ 'کنزرویٹرشِپ' کے نظام نے انھیں سات ماہ تک اس شادی سے روکے رکھا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2008 میں برٹنی سپیئرز کی ذہنی صحت عوامی سطح پر موضوع بحث بن گئی تھی جس کے بعد ان کے پیشہ ورانہ معاملات کا کنٹرول قانونی سرپرستوں کے ہاتھ سونپ دیا گیا تھا۔ اس نظام کو 'کنزرویٹرشِپ' کہا جاتا ہے۔ عدالتی حکم کے تحت طے کیے گئے سمجھوتے کے مطابق برٹنی کے والد جیمی سپیئرز کو ان کی جائیداد اور زندگی کے دیگر پہلوؤں پر کنٹرول دیا گیا تھا۔

عدالتی حکم کے تحت طے کیے گئے سمجھوتے کے مطابق برٹنی کے والد جیمی سپیئرز کو ان کی جائیداد اور زندگی کے دیگر پہلوؤں پر کنٹرول دیا گیا۔ برٹنی سپیئرز نے انکشاف کیا تھا کہ اس سمجھوتے کی شرائط انھیں سیم اصغری کے ساتھ شادی کرنے یا مزید بچے پیدا کرنے سے روکتی ہیں۔

برٹنی سپیئرز اس سے پہلے بھی دو بار شادی کر چکی ہیں۔ سنہ 2004 میں انھوں نے اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے لاس ویگاس میں شادی کی تھی جو جلد ہی ختم ہو گئی تھی۔

جمعرات کو شادی میں ہلڑ بازی کرنے پر پولیس نے جیسن الیگزینڈر پر چار دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس میں چاد اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے جیسی دفعات شامل ہیں۔ انھوں نے گھر کے اندر سے انسٹاگرام پر ایک لائیو ویڈیو نشر کی۔

برٹنی سپیئرز اپنے منگیتر کے ساتھ

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ اس جگہ داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن سیکیورٹی نے انھیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں سے ہاتھا پائی ہوئی اور اس دست درازی کے دوران ایک آئیٹم بھی ٹوٹ گیا، جس سے توڑ پھوڑ ثابت ہوتی ہے اور شادی کی جگہ گھس جانے سے چاردیواری کے تقدس کی پامالی ہوئی ہے۔

جیسن الیگزینڈر نے اپنے بچپن کی دوست برٹنی سپیئرز سے سنہ 2004 میں شادی کی تھی۔ یہ شادی محض 55 گھنٹے ہی چل سکی تھی اور پھر دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔

ڈوناٹیلا ورسیک کا شادی کا لباس

اس کی یہ ویڈیو انھیں گھر کے اندر سے جاتے ہوئے دکھاتی ہے اور اس کے بعد پھر وہ مارکی کی طرف بڑھ جاتے ہیں، جہاں پر یہ شادی کی تقریب آخری مراحل میں ہوتی ہے۔ جیسن نے یہ دعویٰ کیا کہ برٹنی نے انھیں یہاں آنے کی دعوت دی ہے۔ اس کے بعد وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ میری بیوی ہیں، میری اکلوتی بیوی۔

جعمرات کو ہونے والی اس شادی کی تقریب میں مہمانوں کی فہرست میں میڈونا، پیرس ہلٹن اور ڈریو بیری مور جیسے سٹار بھی شامل تھے۔ اس شادی کے لیے لباس ڈوناٹیلا ورسیک نے ڈیزائن کیے۔ تاہم اس کی تصاویر جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Britney Spears

کنزرویٹرشپ کے خاتمے کے بعد برٹنی سپیئرز کے والد، ماں اور بہنوں کی شرکت اس تقریب میں متوقع نہیں تھی۔

نومبر میں 40 برس کی برٹنی نے 13 برس کے متنازع قانونی سرپرستی کے نظام سے چھٹکارا حاصل کیا تھا۔ اس نظام میں ان کے والد نے ان کی زندگی کے کئی پہلوؤں پر کنٹرول حاصل کر رکھا تھا۔

گذشتہ برس انھوں نے ایک عدالت کو بتایا تھا کہ اس نظام کا مطلب یہ ہے کہ اب وہ شادی کرنے اور بچہ پیدا کرنے کا بھی اختیار نہیں رکھتی ہیں۔

ان کے والد نے اس سے قبل یہ کہا تھا کہ ان کی بیٹی کی ذہنی صحت کے تناظر میں یہ کنزرویٹرشپ کا نظام بہت ضروری ہے۔ تاہم انھوں نے اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ اب انھیں دوبارہ اب اپنی زندگی کے فیصلے کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔

اپریل میں برٹنی نے یہ اعلان کیا تھا کہ اب وہ حاملہ ہیں مگر اگلے ماہ انھوں نے بتایا کہ ان کا اسقاط حمل ہو گیا ہے۔

برٹنی سپئیر کی 28 برس کے سیم اصغری سے سنہ 2016 میں اپنے میوزک ویڈیو سلمبر پارٹی کے گانے کے سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی۔

بی بی سی فارسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں برٹنی کی طرف سے حاملہ ہونے کے اعلان سے قبل سیم اصغری نے بتایا تھا کہ انھیں تین برس قبل ہی شادی اور اور بچوں سے متعلق فیصلہ کر لینا چاہیے تھا۔

دونوں کی منگنی کنزرویٹرشپ کے خاتمے کے بعد سنہ 2021 میں ستمبر میں ہوئی تھی۔

سیم اصغری کے نمائندے برینڈن کوہن نے جمعرات کو خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو اس شادی کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ یہ دن آ گیا کہ اب دونوں کی شادی ہو گئی ہے۔ مجھے پتا ہے کہ وہ کافی عرصے سے یہ کرنا چاہتے تھے۔ وہ ہر لحاظ سے بہت خیال رکھنے والے اور مددگار ہیں۔

سیم اصغری برٹنی سپیئرز کے تیسرے شوہر ہیں۔ پہلی شادی کے بعد برٹنی نے کیون فیڈلائن سے شادی کی تھی جو تین سال تک برقرار رہ سکی تھی۔