اہلیہ کیلئے نامناسب لفظ استعمال کرنے والے کو سومی چوہان کا کرارا جواب

گلوکار اور موسیقار سومی چوہان نے اہلیہ اداکارہ صنم چوہدری کو ’چڑیل‘ کہنے والے شخص کو کرارا جواب دیتے ہوئے خاموش کرالیا۔

گلوکار کی اہلیہ صنم چوہدری نے حال ہی میں جب انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے جہاں ان کی خوبصورتی اور آنکھوں کی تعریفیں کیں، وہیں کچھ افراد نے ان کی تصاویرپر نامناسب کمنٹس بھی کیے۔

زیادہ تر خواتین مداحوں نے صنم چوہدری کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ کوئی بھی کیسے اتنا خوبصورت دکھائی دے سکتا ہے؟

تاہم ان کی تصویر پر بعض مداحوں نے دل دکھانے والے کمنٹس بھی کیے، ایسا ہی ایک کمنٹ فرحان نامی اکائونٹ سے بھی کیا گیا۔

فرحان نامی اکائونٹ سے صنم چوہدری کی تصویر پر کمنٹ کیا گیا کہ اداکارہ ’چڑیل‘ کی طرح دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ کے لیے نامناسب لفظ استعمال کرنے والے شخص کو ان کے شوہر نے فوری طور پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ نہیں بلکہ وہ ’چڑیل‘ کی طرح ہیں۔

ساتھ ہی گلوکار نے انہیں جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماہرہ خان کی تصویر پروفائل پر لگائے ہوئے ہیں، کیوں کہ وہ حقیقت میں ’چڑیل‘ ہوں گے۔

ایک شخص نے اداکارہ کو چڑیل قرار دیا—اسکرین شاٹ
ایک شخص نے اداکارہ کو چڑیل قرار دیا—اسکرین شاٹ

شوہر کی جانب سے نامناسب کمنٹ کرنے والے شخص کو کرارا جواب دیے جانے پر صنم چوہدری بھی خوش ہوئیں اور انہوں نے گلوکار کی تعریف کی۔

اداکارہ نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے تحفظ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرنے سمیت ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

صنم چوہدری اور سومی چوہان نے نومبر 2019 میں شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں اکتوبر 2020 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

سومی چوہان گلوکاری سمیت موسیقی بھی ترتیب دیتے ہیں اور وہ زیادہ تر پنجابی میں گلوکاری کرتے ہیں۔

صنم چوہدری نے متعدد ڈراموں اور کم از کم دو فلموں میں اداکاری کی ہے اور انہوں نے بعض ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔

تحفظ کرنے پر اداکارہ نے شوہر کا شکریہ بھی ادا کیا—اسکرین شاٹ
تحفظ کرنے پر اداکارہ نے شوہر کا شکریہ بھی ادا کیا—اسکرین شاٹ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *