ایران میں مسافر طیارہ گرکرتباہ؛ 170 مسافرہلاک

تہران: انٹرنیشنل ایئرپورٹ پریوکرین کا بوئنگ 737 مسافرطیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 170 مسافر ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پریوکرین کا بوئنگ 737 مسافرطیارہ ٹیک آف کے چند ہی منٹ بعد گرگیا۔  جہازمیں سوارتمام 170 افراد ہلاک ہوگئے۔

بوئنگ 737 مسافرطیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا۔ حادثہ تکینکی خرابی کے باعث ہوا۔ طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ زمین پرگرکرتباہ ہوگیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: