بابر اعظم سال کے سب سے قابل قدر اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر قرار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سال کا سب سے قابل قدر کھلاڑی قرار دے دیا گیا، جبکہ انہوں نے وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

بابر اعظم نے تینوں طرز کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 'پی سی بی ایوارڈ 2020' کا اعلان کردیا جس کے بعد مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم کی قیادت کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ سال پانچ ٹیسٹ میچز میں 4 نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ وکٹوں کے پیچھے 12 شکار بھی کیے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر فواد عالم کو بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض کو ویمنز کرکٹ آف دی ایئر جبکہ 19 سالہ فاطمہ ثنا کو ایمرجنگ ویمنز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

17 سال نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو سال کا بہترین ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

وہ 8 ٹیسٹ میچز میں 20 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جس میں گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں کی گئی ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: