Site icon Dunya Pakistan

بلال مقصود کا گانے کے ذریعے فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش

گزشتہ تین ہفتوں سے اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر کیے جانے والے حملوں پر جہاں شوبز شخصیات احتجاج پذیر ہیں، وہیں وہ سوشل میڈیا پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی بھی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

شوبز شخصیات نے جہاں کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والی ریلیوں میں شرکت کی، وہیں انہوں نے سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت بھی کی۔

اسی طرح موسیقی سے وابستہ شخصیات بھی فلسطینیوں کی حمایت میں پیش پیش دکھائی دیں اور اب گلوکار بلال مقصود نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گانا بھی جاری کردیا۔

بلال مقصود نے 24 مئی کو انسٹاگرام پر پیانو بجانے کے دوران فلسطینیوں کے لیے گائے گئے گانے کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی فری فلسطین کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

’یہ آخری الوداع نہ ہو‘ کے عنوان سے جاری کیے گئے گانے میں بلال مقصود کو گھر میں گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مذکورہ گانے کے ذریعے فلسطینیوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں اور وہ مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

بلال مقصود کے گانے کو کئی لوگوں نے سراہا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کے فلسطینیوں کے خراج تحسین کو سراہا۔

Exit mobile version