بوڑھے ہونے میں کوئی برائی نہیں، عفت عمر

گزشتہ ماہ اپریل میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے گھر ان کے اہل خانہ کے ہمراہ کورونا کی ویکسین لگوانے پر اداکارہ عفت عمر پر جہاں ’اثر و رسوخ‘ استعمال کرکے ویکسین لگوانے کا الزام لگایا تھا، وہیں سوشل میڈیا پر ان کی عمر کے حوالے سے بھی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔

اپریل تک پاکستان میں صرف 50 برس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی تھی اور عفت عمر کی جانب سے ویکسین لگوائے جانے پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ ان کی عمر 55 سے 60 سال کے درمیان ہے۔

تاہم اب اداکارہ نے مداح کے ایک کمنٹ پر اپنی حقیقی عمر بتاکر نہ صرف لوگوں کی پریشانی دور کردی بلکہ ان کی عمر سن کو بعض لوگ حیران بھی رہ گئے۔

عفت عمر جو کہ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، انہوں نے چند دن قبل اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے ان کی عمر، ان کے میک اپ اور انداز پر انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا۔

بعض افراد نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور بڑھاپے میں انہیں جوان قرار دیا۔

عفت عمر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی تو لوگوں نے انہیں بڑھاپے میں جوان قرار دیا اور ساتھ ہی بعض افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

عفت عمر نے انسٹاگرام پر ایک اور تصویر شیئر کی، جس میں ان کے چہرے کے خدوخال سیلفی نکالتے وقت جیسے تھے، جس پر مداحوں نے ان کے انداز اور ہونٹوں کو 1990 کی دہائی کا پاؤٹ (pout) قرار دیا۔

پاؤٹ (pout) کا لفظ دراصل سیلفی نکالتے وقت ہونٹوں کو مخصوص انداز میں ایک دوسرے سے ملاکر چہرے کو گول بنانے کو کہتے ہیں۔

اسی تصویر پر بعض لوگوں نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے ہونٹ جعلی ہیں اور بعض نے ان پر شدید تنقید بھی کی۔

لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ

انہیں تصویر پر ایک مداح نے ان کی تعریف بھی کی اور لکھا کہ اگرچہ عفت عمر کی عمر 40 سال تک ہوچکی ہے، تاہم اب بھی وہ پرکشش دکھائی دیتی ہیں اور گزرتے وقت کے ساتھ ان کی شخصیت نکھرتی جا رہی ہے۔

مداح کے تعریفی جملے پر عفت عمر نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ دراصل ان کی عمر 49 برس ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کی عمر 49 برس ہے—اسکرین شاٹ
اداکارہ کے مطابق ان کی عمر 49 برس ہے—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے اسی تصویر پر ایک تنقید کمنٹس کرنے والے شخص کو بھی قرار دیا جواب دیا۔

مداح نے ان کی تصویر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں جیسے بنایا گیا ہے، وہ ویسی ہی رہیں اور ساتھ ہی انہوں نے عفت عمر سے سیاستدان شیری رحمٰن کو بہتر قرار دیا۔

مداح کے تنقیدی کمنٹ پر عفت عمر نے انہیں کرارا جواب دیا کہ بوڑھے ہونے میں کوئی برائی نہیں ہے اور نہ ہی تصویر کھچوانے میں کوئی برائی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے تنقید کرنے والے مداح کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تنقید کو مفید بنائیں۔

بعض لوگوں نے اداکارہ کی تعریف بھی کی—اسکرین شاٹ
بعض لوگوں نے اداکارہ کی تعریف بھی کی—اسکرین شاٹ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: