Site icon Dunya Pakistan

بھائی کی شادی کے بعد مایا علی والد کی یاد میں آبدیدہ

پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی کے بھائی کی شادی گزشتہ ماہ کراچی میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

اداکارہ نے خود بھی اپنے بھائی کی شادی کی ہر تقریب کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

جہاں لوگوں کو دلہا دلہن کی جوڑی پسند آئی وہیں مایا علی کے مداحوں نے ان کے بہترین انداز کی تعریف بھی کی۔تحریر جاری ہے‎

اور اب شادی ختم ہونے کے ایک ماہ بعد مایا علی نے ایک مرتبہ پھر بھائی کی بارات کے دوران لی گئی اپنی چند تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں وہ اپنے والد کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔

مایا علی کے والد کا انتقال 2016 میں ہوا تھا، جن کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کردی۔

مایا علی نے لکھا کہ 'شادی وہ لمحہ ہوتا ہے جہاں سب ایک دوسرے کے ساتھ موجود ہوتے ہیں اور خوشیاں مناتے ہیں لیکن بابا آپ کہیں نہیں تھے، میں نے آپ کو بہت ڈھونڈا، لیکن آپ مجھے گلے لگانے کے لیے وہاں موجود نہیں تھے، اس وقت مجھے حقیقت کا اندازہ ہوا'۔

اداکارہ کے مطابق 'میرے قریب سب سے صرف آپ نہیں تھے بابا، اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے'۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں والدہ کے لیے بھی لکھا کہ وہ ان سے بےحد محبت کرتی ہیں۔

Exit mobile version