فیچرز

دنیا بھر سے گذشتہ ہفتے کی حیرت انگیز تصاویر

Share

رواں ہفتے دنیا بھر میں پیش آنے والے چند دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات کی منتخب تصاویر

کورونا، سپین، بارسلونا
سپین کے شہر بارسلونا میں موسیقار غیر روایتی سامعین کے سامنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس اوپیرا ہاؤس نے پودوں کے لیے کنسرٹ منعقد کیا اور اس کے بعد یہ پودے طبی عملے کے 2292 کارکنان کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا
امریکہ، کورونا، ٹرمپ، پینس،
امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی جلسے میں آمد سے قبل ایک حامی اکیلا بیٹھا امریکی نائب صدر مائیک پینس کی تقریر سن رہا ہے
جنوبی کوریائی اداکار فوجیوں کا روپ دھار کر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں
جنوبی کوریائی اداکار فوجیوں کا روپ دھار کر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں
روس، دوسری عالمی جنگ، کورونا،
روس کے شہر یوژنو سخالنسک میں فوجی اہلکار وکٹری ڈے کی پریڈ میں شریک ہیں جو کہ دوسری عالمی جنگ کے اختتام کو 75 سال مکمل ہونے پر منعقد کی گئی تھی۔ یہ پریڈ نو مئی کو منعقد کرنی تھی تاہم اسے کورونا کی وبا کے باعث مؤخر کر دیا گیا تھا
امریکہ، نسل پرستی، غلامی،
سابق امریکی نائب صدر اور غلامی کے حامی جان سی کیلہون کا مجسمہ جنوبی کیرولینا کے شہر چارلسٹن کے ایک چوراہے سے ہٹایا جا رہا ہے
کینیڈا،
کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں لوگ سماجی دوری کا خیال کرتے ہوئے یوگا کر رہے ہیں
تھائی لینڈ، بنکاک، سورج گرہن
تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ایک لڑکی کنگ پاور مہاناکھون بلڈنگ میں 21 جون کے سورج گرہن کا مشاہدہ کر رہی ہے
فلپائن
فلپائن میں مٹی اور کیلے کے خشک پتوں سے ڈھکے ہوئے لوگ تاؤنگ پوتک میلے کے دن ایک بند گرجا گھر کے باہر شمعیں روشن کر کے دعائیں مانگ رہے ہیں
لندن
لندن میں کینیری وہارف پر ایک شخص پانی میں چھلانگ لگا رہا ہے