دنیا متبادل توانائی کی جانب پیش قدمی کو یقینی بنائے، امریکا

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر ماحولیاتی وارمنگ کو کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کریں۔

 رپورٹ کے امریکی صدر کی میزبانی میں کلائمٹ سمٹ کے دوسرے اور آخری دن انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جنہوں نے مل کر ایک صاف ستھری توانائی میں سرمایہ کاری کی وہ اپنے شہریوں کے لیے اس کا ثمر پائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹک صدر نے ورچوئل سمٹ سے خطاب کیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے 2015 پیرس معاہدے سے دستبردار ہوگئے تھے تاہم نئے امریکی صدر جوبائیڈن معاہدے میں دوبارہ واپسی کا اعلان کیا۔

ماحولیاتی آلودگی کو محدود کرنے کے لیے امریکا نے نئے ہدف کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 2005 کی سطح کے مقابلے میں 2030 تک 50 سے 52 فیصد گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لائے گا۔

دوسری جانب جاپان اور کینیڈا نے بھی اپنے اہداف میں اضافہ کیا ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ جو وعدے ہم نے کیے وہ ضرور پورے ہوں گے۔

انہوں نے روسی صدر کی جانب سے دنیا میں جدید کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ختم کرنے کے تعاون کے مطالبے پر مسرت کا اظہار کیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا، روس سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی پر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

ہے اور امریکا روس اور دیگر ممالک کے ساتھ اس ٹیکنالوجی پر کام کرنے کے منتظر ہے۔

ویلادیمیر پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پنگ نے سربراہی اجلاس میں خطاب کیا لیکن انہوں نے اخراج میں کمی سے متعلق نئے وعدوں کی پیش کش نہیں کی۔

اسکاٹ لینڈ میں نومبر میں اقوام متحدہ کے سالانہ موسمیاتی مذاکرات سے قبل امریکی سربراہ اجلاس عالمی رہنماؤں کی ملاقاتوں کے سلسلے میں پہلا اجلاس ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ وہ ‘بریک تھرو انرجی کیٹیلسٹ’ نامی ایک پروگرام میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جو حکومتوں، مخیر حضرات اور کمپنیوں سے پیسہ اکٹھا کرے گا تاکہ متبادل ٹیکنالوجی کی لاگت کو کم کیا جاسکے۔

ہائی ٹیک بجلی پیدا کرنے اور اسٹوریج کی ترقی کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے بل گیٹس نے کہا کہ ہم نئی صنعتیں اور کمپنیاں تشکیل دے سکتے ہیں جو متبادل اور صاف ستھری معیشت میں تبدیلی لانے کے ساتھ پوری دنیا میں کمیونٹیوں کی مدد گار ثابت ہوگی۔

وائٹ ہاؤس نے دوسرے ممالک کو یہ یقین دہانی کرانے کی کوشش کی ہے کہ وہ اخراج سے متعلق نئے ہدف کو پورا کرسکتا ہے کیوں کہ صنعت بہرحال کلینر توانائی، برقی گاڑیاں اور زیادہ قابل تجدید توانائی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

جوبائیڈن انتظامیہ میں آب و ہوا کے ایلچی جان کیری نے متبادل توانائی میں نمایاں تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: