’دی بیٹ مین‘ میں کیٹ وویمن اور بیٹ مین میں بڑھتی قربتیں

ہولی وڈ کی آنے والی سائنس فکشن فلم 'دی بیٹ مین' کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں ’کیٹ وویمن‘ اور ’بیٹ مین‘ کے درمیان قربتوں کو بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

وارنر برادرز کی جانب سے جاری کردہ ٹریلر میں ’بیٹ مین‘ یعنی روبرٹ یسٹن کو ’رڈلر‘ یعنی پال ڈینو کو مات دینے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں مرکزی کرداروں ’کیٹ وویمن‘ یعنی زوئے کارویز اور روبرب پیٹسن کے درمیان قربتوں کو بھی بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایکشن سائنس فکشن فلم میں مرکزی کرداروں کے درمیان رومانس کو دیکھ کر شائقین انتہائی خوش ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اس بار مذکورہ فلم سیریز کی پہلی فلموں سے مختلف ہوگی۔

مختصر ٹریلر میں دیگر مرکزی کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ فلم کو 4 مارچ 2022 کو سینماؤں کی زینت بنایا جائے گا۔

ابتدائی طور پر دی بیٹ مین کو جون 2021 میں ریلیز کیا جانا تھا—اسکرین شاٹ
ابتدائی طور پر دی بیٹ مین کو جون 2021 میں ریلیز کیا جانا تھا—اسکرین شاٹ

’دی بیٹ مین‘ کو جون 2021 میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اس کی نمائش موخر کردی گئی تھی۔

’دی بیٹ مین‘ کا پہلا ٹیزر اگست 2020 میں جاری کرتے ہوئے اسے کورونا کے باوجود 2021 میں ریلیز کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا مگر بعد ازاں اسے 2022 کے موسم بہار تک مؤخر کیا گیا تھا۔

ہدایت کار میٹ ریویز کی فلم میں روبرٹ پیٹسن کے علاوہ زوئے کارویز کو ’کیٹ وویمن‘، پال ڈینو کو ’رڈلر‘ اور کولن فیئرل کو ’پینگوئن‘ کے کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

مذکورہ فلم ’بیٹ مین‘ کے کردار کی11 ویں مرکزی فلم ہے جب کہ مجموعی طور پر ’بیٹ مین‘ کے مرکزی کی 18 ویں فلم ہے۔

’بیٹ مین‘ کے کردار کو اس کے نام سے بنائی گئی فلموں کے علاوہ دیگر سائنس فکشن فلموں میں بھی پیش جا چکا ہے۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ روبرٹ پیٹسن سپر ہیرو جاسوس فلم میں 'بیٹ مین' کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، اس سے قبل 'بیٹ مین' سیریز فلموں میں مرکزی کردار کرسٹین بیل، بین ایفلک اور مائیکل کیوٹن ادا کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

'بیٹ مین' کے سائنس فکشن کامک کردار کو 1939 میں تخلیق کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے صرف کتابوں میں شامل کیا گیا تھا، جس کے بعد اس پر ٹی وی سیریز بنائی گئی تھی۔

کامک کتابوں اور ٹی وی سیریز کے بعد 'بیٹ مین' کے کردار پر پہلی مرتبہ 1943 میں اسی نام سے فلم بنائی گئی تھی، جس کے بعد اسی کردار کی دوسری فلم 1949 میں سامنے آئی۔

پہلی دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد اسی کردار کی تیسری فلم 1966 میں، چوتھی فلم 1989، پانچویں فلم 1992، چھٹی فلم 1993، ساتویں 1995، آٹھویں 1997 اور نویں 2005 میں ریلیز کی گئی تھی۔

'بیٹ مین' کے کردار کی دسویں فلم 'دی ڈارک نائٹ' کو 2008 میں پیش کیا گیا تھا، اسی سلسلے کی گیارہویں فلم 2012، بارہویں فلم 2016، تیرہویں فلم 'سوسائڈ اسکاڈ' بھی 2016 میں ریلیز کی گئی تھی۔

'بیٹ مین' کردار کی 14 ویں فلم 2017، پندرہویں فلم 'جسٹس لیگ' 2017، سولہویں فلم 'جوکر' 2019 میں ریلیز کی گئی۔

'بیٹ مین' کردار پر اگرچہ خصوصی فلمیں بھی بنائی گئیں تاہم اس کردار کو 'جسٹس لیگ، ڈان آف جسٹس، جوکر، سوسائڈ اسکاڈ اور ڈارک نائٹ' جیسی فلموں میں بھی پیش کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: