جمالیاتہفتہ بھر کی مقبول ترین

زرداری خاندان نے عرب میک اپ آرٹسٹ کو آم کیوں بھجوائے؟

Share

پاکستان کے قومی پھل کا اعزاز رکھنے والے آم یوں تو سیاست و سفارت کاری کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں اور کئی سیاستدان یا حکومتی افسر تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے آموں کے کریٹ تحائف کے طور پر اپنے ہم منصبوں کو بھجواتے ہیں۔

تاہم آموں کے تحائف  کا تبادلہ عام افراد، سوشل میڈیا اسٹارز اور دیگر شعبہ زندگی سےتعلق رکھنے والے بھی ایک دوسرے سے کرتے ہیں۔

لیکن حال ہی میں زرداری خاندان کی جانب سے دبئی نژاد عراقی میک اپ آرٹسٹ خاتون کو آموں کے تحائف بھجوانے پر کوئی لوگ پریشان ہیں کہ آخر ایک سیاسی خاندان کی جانب سے میک اپ آرٹسٹ کو کیوں آموں کے کریٹ بھجوائے گئے؟

زرداری خاندان یعنی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی صاحبزادریوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے دبئی نژاد عراقی میک اپ آرٹسٹ مونیٰ قطان کو آموں کے کریٹ بھجوائے گئے۔

زرداری خاندان نے میک اپ آرٹسٹ کو سندھ کے شہر ٹنڈو الہ یار میں موجود اپنے فارم کے آم بھجوائے اور انہیں خصوصی طور پیک کرواکر کریٹوں پر بلاول ہاؤس کا لیبل لگوایا۔

مونیٰ قطان نے زرداری خاندان کی جانب سے بھجوائے گئے آموں کے تحائف کے حوالے سے انسٹاگرام اسٹوری پر مختصر ویڈیو اور تصویر شیئر کی، جس میں وہ زرداری خاندان کا شکریہ ادا کرتی دکھائی دیں۔

مونیٰ قطان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میک اپ آرٹس کو آموں کے کریٹ دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم وہ خود نظر نہیں آر ہیں لیکن ویڈیو میں انہیں آموں کے تحائف بھجوائے جانے پر زرداری خاندان کا شکریہ ادا کرتے سنا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ مونیٰ قطان معروف میک اپ برانڈ ہدیٰ قطان کی شریک بانی ہیں اور وہ معروف میک اپ آرٹسٹ ہدی قطان کی چھوٹی بہن ہیں۔

ہدیٰ قطان میک برانڈ کی تیسری شریک مالک ان کی چھوٹی بہن عالیہ قطان بھی ہیں اور ان کا میک اپ برانڈ پوری دنیا اور خصوصی طور پر اسلامی ممالک میں خصوصی شہرت رکھتا ہے۔