سڈنی میں اسٹوکس کے ساتھ معجزہ، ٹنڈولکر نے قانون بدلنے کا مطالبہ کردیا

کرکٹ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نت نئے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کے بعد قوانین میں ترمیم کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ آج ایشز سیریز میں پیش آیا جس پر سچن ٹنڈولکر نے نیا قانون متعارف کرانے کا مطالبہ کردیا۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی ایشز سیریز آسٹریلیا کی ٹیم ابتدائی تین ٹیسٹ میچز جیت کر پہلے ہی اپنے نام کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود چوتھے ٹیسٹ میں ایسا واقعہ پیش آیا جو شائقین کو عرصے تک یاد رہے گا۔
آسٹریلیا نے سڈنی میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ میں عثمان خواجہ کی عمدہ سنچری کی بدولت پہلی اننگز 416رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔
انگلینڈ کی ٹیم جواب میں 36 رنز پر چار وکٹیں گنوا بیٹھی لیکن اس مرحلے پر بین اسٹوکس اور جونی بیئراسٹو نے عمدہ بیٹنگ سے انگلش ٹیم کو سہارا دیا۔
How about this chain of events 😂
— 7Cricket (@7Cricket) January 7, 2022
- A sound as the ball passes Stokes
- Australia appeal for LBW
- Is given out
- Stokes reviews
- Didn't hit him at all, actually hit the stumps
- Bails don't fall off
- Not out#Ashes pic.twitter.com/HScMRlffGO
تاہم یہ پارٹنرشپ اتنی طویل ثابت نہ ہوتی اگر میچ میں 57 کے اسکور پر یہ ڈرامائی صورتحال پیدا نہ ہوتی اور انگلش ٹیم 57 رنز پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھی۔
کیمرون گرین نے بین اسٹوکس کو گیند کرائی اور ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی جس پر امپائرز نے انہیں آؤٹ قرار دیا لیکن اسٹوکس نے کوئی دیر کیے بغیر ہی ریویو لے لیا۔
Should a law be introduced called ‘hitting the stumps’ after the ball has hit them but not dislodged the bails? What do you think guys? Let’s be fair to bowlers! 😜😬😋@shanewarne#AshesTestpic.twitter.com/gSH2atTGRe
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) January 7, 2022
ریویو میں واضح تھا کہ گیند اسٹوکس کے بلے سے نہیں لگی بلکہ حیران کن طور یہ وکٹ سے ٹکرا کر وکٹ کے کیپر کے گلوز میں پہنچی لیکن فاسٹ باؤلر کی گیند پر بیلز اپنی جگہ سے ہلی تک نہیں اور اسٹوکس کو ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔
اس حیران کن واقعے پر ٹوئٹر صارفین بھی ششدر ہیں جبکہ سابق عظیم بھارتی بلے باز سسچن ٹنڈولکر نے بھی نیا قانون متعارف کرانے کا بھی مطالبہ کردیا۔
That’s headingley miracle stuff #stokes
— Isa Guha (@isaguha) January 7, 2022
سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ اگر گیند وکٹ پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گریں تو ’ہٹنگ دی اسٹمپس‘ کے نام سے ایک قانون متعارف کرایا جانا چاہیے تاکہ باؤلرز کو بھی شفاف موقع مل سکے۔
متعدد ٹوئٹر صارفین نے اسے معجزے سے تعبیر کیا جبکہ کچھ نے اسے بین اسٹوکس کی خوش قسمتی بھی قرار دیا۔
انگلینڈ نے جونی بیئراسٹو کی سنچری کی بدولت میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 258رنز بنائے ہیں جو 103رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔