Site icon Dunya Pakistan

'عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی'

پاکستان کی نامور اداکارہ میرا کسی نا کسی متنازع اور حیران کن بیانات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں اور اب اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے نیا انکشاف کردیا۔

اے آرے وائے کے پروگرام ہمارے مہمان کو دیے ایک ویڈیو انٹرویو میں میرا نے انکشاف کیا کہ بولی وڈ کے بولڈ اداکار عمران ہاشمی انہیں شادی کی پیشکش کرچکے ہیں۔

البتہ حیران کن بات یہ ہے کہ میرا نے عمران ہاشمی کی اس پیشکش کو ٹھکرا بھی دیا تھا۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے میرا سے سوال کیا کہ ایک وقت میں یہ خبریں وائرل ہوئیں تھی کہ بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے انہیں شادی کی پیشکش کی۔

جہاں میرا نے ان قیاس آرائیوں کی تصدیق کی وہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی خاندان والے بھی اس رشتے کے لیے تیار نہیں ہوئے۔

اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بولی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ نے میرا کو بھارتی اداکار اشمیت پٹیل سے شادی کا مشورہ بھی دیا تاہم اداکارہ نے ان سے بھی شادی سے انکار کیا جس کی وجہ یہ تھی کہ اشمیت ہندو اور وہ مسلمان ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک بھی اشمیت پٹیل کے ساتھ تعلق میں رہ چکی ہیں۔

انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی شادی کے سوال پر خاموشی اختتار کی جبکہ یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گی۔

چند روز قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے ایک فلم پر کام کررہی ہیں، جس کی کہانی بھی انہوں نے خود تحریر کی۔

اداکارہ کے مطابق جلد اس فلم کی کاسٹ بھی سامنے آجائے گی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی کامیاب پروجیکٹس کا حصہ بننے والی میرا اپنے کیریئر میں بولی وڈ فلمز 'نظر' اور 'کسک' میں بھی کام کرچکی ہیں۔

Exit mobile version