عمیر جسوال اور ثنا جاوید بندھن میں بندھ گئے

’سمی میری وار‘ گانے سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار عمیر جسوال اور ’رسوائی‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری دکھانے والی ثنا جاوید رشتے کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں نے انسٹاگرام پر عروسی لباس میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ’الحمد للہ‘ لکھا، جس پر کئی شخصیات نے دونوں کو رشتے میں بندھ جانے پر مبارک باد پیش کیں۔

دونوں نے ایک ہی اسٹائل میں کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں، جن میں عمیر جسوال کو سفید جب کہ ثنا خان کو گلابی رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں دونوں انتہائی خوش دکھائی دیے، تاہم تصاویر سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ دونوں رشتے میں کب بندھے؟‎

دونوں نے ایک ہوجانے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی بتایا کہ ان کے رشتے میں بندھنے کی تقریب کب اور کہاں منقعد ہوئی۔

https://www.instagram.com/p/CGks6wJHXBu/?utm_source=ig_embed

گزشتہ چند ماہ سے دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش میں تھیں، تاہم دونوں نے کبھی بھی واضح طور پر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار یا اعتراف نہیں کیا۔

دونوں کے درمیان محبت اور تعلقات کی چہ مگوئیاں رواں برس کے آغاز میں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب عمیر جسوال نے اپنی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کرتے ہوئے ثنا جاوید کا تحفہ بھجوانے پر شکریہ ادا کیا تھا۔

عمیر جسوال کی جانب سے ثنا جاوید کا شکریہ ادا کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے چہ مگوئیاں شروع کردی تھیں کہ دونوں میں محبت پروان چڑھ رہی ہیں اور جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔

تاہم ایسی افواہوں پر عمیر جسوال اور ثنا جاوید نے کوئی جواب نہیں دیا تھا لیکن اب دونوں نے رشتے میں بندھ جانے کی تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔

دونوں کے ایک ہوجانے پر متعدد شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعائیں بھی کیں۔

View this post on Instagram

Alhamdullilah 🥰

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial) on

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *