فریال محمود اوردانیال راحیل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

 کراچی: مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ فریال محمود دانیال راحیل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ فریال محمود بھی ان فنکاروں میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے قرنطینہ میں شادی کی۔ اداکارہ فریال محمود دانیال راحیل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ اداکارواداکارہ کی تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پرشادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ اللہ کا شکرہے کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں، راحیل میری ساری دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

اداکارہ نے اپنے شوہردانیال راحیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا خاندان میرے لیے بہترین تحفہ ہے۔ میرا اب گھرہے اور وہ سب کچھ ہے جومیں اپنی زندگی میں چاہتی تھی۔

اداکارہ نے اپنی ساس سیمی راحیل اورنند مہرین راحیل، جن کا بھی تعلق شوبز سے ہے، ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے جوڑے سمیت تمام تر تیاریوں کا بے حد شکریہ۔ دراصل شکریہ کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: