لاہور سکول آف لاء نے ایل ایل بی کے داخلوں کی تاریخ کا اعلان کردیا

ماڈل ٹاوٴن لاہور میں واقع قانون کا معروف ادارہ ” لاہور سکول آف لاء “ نے ایل ایل بی پارٹ ون کے داخلوں کی تاریخ کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سکول آف لاء کی جانب سے ایل ایل بی پارٹ ون 2022-2023 ء کے داخلوں کا اعلان کردیاگیا ۔کالج کے انتظامیہ نے بتایا کہ ایل ایل بی پارٹ ون میں داخلہ لینے والے طلبہ جن کا LAT ٹیسٹ پاس ہے یا وہ نتیجے آنے کے منتظر ہیں وہ حالیہ دنوں میں لاہور سکول آف لاء ماڈل ٹاون بی بلاک کا وزٹ کرکے یا آن لائن داخلہ بھیج سکتے ہیں ۔

یاد رہے کہ لاہور سکول آف لاء لاہور کے دل ماڈل ٹاون میں واقع قانون کا ایک معروف ادارہ ہے جو کہ جسٹس (ر) سید افضل حیدر ، معروف صحافی اجمل شاہ دین اور نامور قانون دان اسد جمال کی نگرانی میں طلبہ وطالبات کی تعلیم کے ساتھ انکی تربیت اور ذہنی آبیاری میں مصروف عمل ہے ۔ادارہ کے انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ملک خداداد میں تعلیم کی فروغ کے لیے لاہور سکول آف لاء نے نادار اور مستحق طلبہ کیلئے اسکالرشب کا بھی اعلان کیاہے جو کہ دو سالوں سے جاری ہے ، اسی طرح اقلیات اور پسماندہ علاقہ جات کے طلبہ و طالبات کے لیے بھی اسکالرشب کا بھی موقع دیا گیا ہے ۔