لاہور سکول آف لاء کے زیر اہتمام انگلش فیسٹول کا انعقاد

لاہورمیں واقع قانون کے معروف ادارہ لاہور سکول آف لاء کے زیر اہتمام انگلش فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنے چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نمایاں کرنے کی کوشش کی ۔ادارے کے ڈائریکٹر معروف صحافی اجمل شاہ دین نے بتا یا کہ اس طرح کے سرگرمیوں کا انعقاد کرکے ہم کوشش کرتے ہیں کہ طلبہ کی ذہنی نشونما اور آبیاری ہو جو کہ ہمارا مقصد ہے کہ طلبہ کی تربیت کرکے معاشرے کے لیے ایسے افراد پیدا کرنا جو کہ نہ اپنے لیے بلکہ پورے قوم و ملکت کے لیے سود مند ہوسکے ۔

ادارے کے پرنسل جسٹس ریٹائر سید افضل حیدر نے پروگرام کے آخر میں اس بات کا اعادہ کیا کہ لاہور سکول آف لاء کا یہ امتیاز ہے کہ پاکستان کے ہر کونے سے یہاں طلبہ و طالبات حصول علم کو پیاس کو بجھانے کے لیے تشریف لاتے ہیں ۔

مزید کہا کہ طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت کا خاص اہتمام کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے جس کی حصول کے لیے ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.