لتا منگیشکر کا 20 برس قبل ریکارڈ کیا گیا گانا ریلیز

بولی وڈ فلم سازویشال بھردواج نے مقبول بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا 20 سال قبل ریکارڈ کیا گیا گانا اب ریلیز کردیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ویشال بھردواج نے لتامنگیشکر کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر، 90 کی دہائی میں ریکارڈ کیا گیا ان گانا ’'ٹھیک نہیں لگتا'ریلیز کیا جو اس سے قبل کبھی ریلیز ہی نہیں ہوا تھا۔

ویشال بھردواھ نے گزشتہ روز یہ گانا ریلیز کرتےہوئے لتا منگیشکر کو سالگرہ کی مبارکبادی۔

انہوں نے بتایا کہ لتا منگیشکر کی آواز میں یہ گانا 20 سال قبل ایک فلم کے لیے 90 کی دہائی میں ریکارڈ کیا گیاتھا جس کی شاعری گلزار نے کی تھی۔

بعد میں اس گانے کو فلم میں شامل نہیں کیا گیا اور اب ویشال بھردواج نے اسے اپنے میوزک لیبل وی بی میوزک کے تحت ریلیز کیا ہے۔

ویشال بھردواج نے گانے سے متعلق کہا کہ اس دور میں کیسیٹس ہوتی تھیں، یہ گانا کہیں کھوگیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تقریباً 10سے 12 سال پہلے اس گانے کی تلاش شروع کی لیکن ناکام رہے۔

فلم ساز کا کہنا تھا کہ3 سال قبل انہیں اسٹوڈیو سے فون آیا کہ گانے کی اوریجنل ٹیپ مل گئی ہے اور اس طرح یہ گانا انہوں نے دوبارہ حاصل کیا۔

ویشال بھردواج نے بتایا کہ 'ایک اسٹوڈیو سے کال آئی تھی جو بند ہونے والا تھا اور انہوں نے کہا کہ آپ کے نام کا ایک ٹیپ ملا ہے، اگر آپ کو لینا ہے تو لے لیجیے نہیں تو ہم لوگ پھینک دیں گے'۔

انہوں نے بتایا کہ اس ٹیپ میں بہت سے گانے تھے جن میں یہ گانا بھی شامل تھا۔

فلم ساز کا کہنا تھا کہ میں نے اس ٹیپ سے لتا جی کے گانے کو نکالا اور اور اس کو ریلیز کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *