متھیرا نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

بولڈ ماڈل و اداکارہ متھیرا نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام سے ماہ محرم کے تقدس کی وجہ اپنی تمام تصاویر ہٹادیں۔

متھیرا کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں اور وہ وہاں پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جنہیں ہزاروں لوگ لائیک کرتے ہیں۔

متھیرا کی تصاویر کو انتہائی بولڈ اور نامناسب بھی قرار دیا جاتا رہا ہے، تاہم انہوں نے ہمیشہ اپنی ہر تصویر اور ویڈیو پر تنقید کو مسترد کیا ہے، لیکن اب انہوں نے تمام تصاویر ہٹاتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ ان کی کوئی نامناسب تصویر کسی کی دل آزاری کا سبب بنے، اس لیے انہوں نے تصاویر ہٹادیں۔

متھیرا نے 15 اگست کے بعد انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے ماہ محرم کے تقدس میں کچھ وقت کے لیے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں ہیں، کیوں کہ وہ مذکورہ مقدس مہینے کے 10 دن مجالس میں شرکت کریں گی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

متھیرا نے لگا کہ محرم کے ابتدائی 10 دن ہر شخص کے لیے مختلف ہوتے ہیں اور وہ بھی ان دنوں میں مجالس میں جائیں گی، اس لیے انہوں نے اپنی تصاویر ہٹادیں ہیں، تاکہ ان کی کوئی نامناسب تصویر کسی کی دل آراری کا سبب نہ بنے۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہر انسان کی زندگی گزارنے کا طریقہ اپنا ہوتا ہے، اس لیے ان کے طریقے پر سوال اٹھانا بند کیے جائیں۔

بعد ازاں متھیرا نے انسٹاگرام پر ماہ محرم کے حوالے سے صرف دو پوسٹس ہی کیں لیکن انہوں نے اسٹوریز میں مجالس میں شرکت کرنے کی اپنی ویڈیو بھی شیئر کیں۔

اداکارہ نے مجالس میں شرکت کی ویڈیوز بھی اسٹوری میں شیئر کیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے مجالس میں شرکت کی ویڈیوز بھی اسٹوری میں شیئر کیں—اسکرین شاٹ

ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی مختصر دورانیے کے ویڈیو میں انہیں نقاب میں مجالس مین دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے علاوہ بھی دیگر درجنوں خواتین و مرد کو وہاں موجود دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ مجالس کی تقریب میدان میں منعقد کی گئیں تاہم سماجی فاصلے کا اہتمام نہیں کیا گیا۔

متھیرا نے مجالس کی ویڈیوز لائیو چلائی تھیں جس پر بعض لوگوں نے نامناسب کمنٹس بھی کیے جن کا ذکر اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں کیا اور لوگوں کے نامناسب مطالبوں کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے۔

متھیرا کے مطابق مجالس میں شرکت کی ویڈیوز پر بھی لوگوں نے نامناسب کمنٹ کیے—اسکرین شاٹ
متھیرا کے مطابق مجالس میں شرکت کی ویڈیوز پر بھی لوگوں نے نامناسب کمنٹ کیے—اسکرین شاٹ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *