کھیل

محمد عامر دورہ انگلینڈ کیلیے کلیئر، دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آگیا

Share

 لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آگیا ہے جس کے وہ دورہ انگلینڈ کیلیے کلیئر ہوگئے ہیں۔

محمد عامر کی 2 روز قبل موصول ہونے والی پہلی جانچ میں کورونا رپورٹ منفی آئی تھی اور اب دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی نیگیٹو آنے پر ان کو انگلینڈ روانہ کرنے کی تیاری کرنی ہے۔

یاد رہے کہ حارث رؤف کی 5 رپورٹس مثبت آنے کے بعد محمد عامر کو انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ان کی انگلینڈ روانگی کورونا کلیئرنس سے مشروط تھی۔

دوسری جانب محمد عامر کے ساتھ مساجر محمد عمران کا بھی دوسرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے، دونوں مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں ہیں، انہیں انگلینڈ بجھوانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔