معروف صحافی محمد ضیاالدین طویل علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

تجربہ کار صحافی اور ڈان کے سابق اسٹاف محمد ضیاالدین طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں پیر کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے 60 سال پر محیط ’شاندار کیریئر‘ کے لیے خراج عقیدت پیش کیا جس میں دی نیوز انٹرنیشنل، ڈان اور ایکسپریس ٹربیون سمیت دیگر میڈیا اداروں کے لیے وسیع تعاون شامل تھا۔
Senior journalist Muhammad Ziauddin has passed away in Islamabad after prolonged illness. He was 83 years old. In his illustrious career spanning 60 years Ziauddin Saheb wrote extensively for all leading newspapers of Pakistan including @thenews_intl @dawn_com & others. pic.twitter.com/Y0E6svZtah
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 29, 2021
وہ اسلام آباد میں ڈان کے سابق ریزیڈنٹ ایڈیٹر بھی تھے۔
ضیاالدین نے 1964 میں کراچی یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں اسی سال انہوں نے پاکستان پریس انٹرنیشنل میں کب رپورٹ کے طور پر اس پیشے میں قدم رکھا۔
بعدازاں انہوں نے ڈان میں شمولیت اختیار کی جہاں وہ طویل عرصے تک اسلام آباد اور لاہور کے لیے بطور ریزیڈنٹ ایڈیٹر کام کرتے رہے، وہ 2006 سے 2009 تک لندن میں اخبار کے نمائندے بھی رہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور بعد ازاں 2002 سے 2006 تک ساؤتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
’صحافت کے علمبرداروں میں سے ایک‘
ان کے انتقال پر ملک کی صحافت اور میڈیا برادری کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا جس میں مختلف شخصیات نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
ڈان نیوز کے شو ’زرا ہٹ کے‘ کے میزبان مبشر زیدی نے ضیاالدین کو ’پاکستانی صحافت کا آئیکن‘ قرار دیا۔
Icon of Pakistani journalism Mohammed Ziauddin dies early morning according to his family #RIP #Ziauddin
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) November 29, 2021
ایک اور صحافی ناصر جمال نے کہا کہ ’وہ بہترین اور قد آور صحافیوں میں سے ایک اور پاکستان میں صحافت کے علمبرداروں میں سے ایک تھے، ہم جیسے جونیئرز کے لیے وہ ہمیشہ بہت رہے ہیں‘۔
Ex-editor Dawn Islamabad @MuhammadZiauddi Sb is no more. One of the finest and upstanding journalists and among the pioneers of economic journalism in Pakistan. Always very kind to his juniors like us. Rest in Peace sir
— Nasir Jamal (@nasirjamall) November 29, 2021
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انہیں انتہائی قابل اور آزاد صحافیوں میں سے ایک قرار دیا۔
One of the most capable fiercely independent journalist I came across with has left for his final abode #Ziauddin was no commoner a wise man—integrity and boldness added to his personality… you will be missed Zia sb… RIP
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 29, 2021
ڈیجیٹل رائٹس کی رضاکار اور انسانی حقوق کی وکیل نگہت داد نے بھی ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافی برادری میں نہایت دانشور شخصیت تھے اور پیشے اور اس سے آگے بہت سے لوگوں کے لیے ایک رول ماڈل تھے۔
https://twitter.com/nighatdad/status/1465160101388505090?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1465160101388505090%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1173278