نیچر کنزروینسی 2021: تتلیوں کے جھرمٹ میں گوریلے کی تصویر ایک لاکھ تصاویر میں سے فاتح قرار

انوپ شاہ کو سینٹرل ایفریکن ریپبلک میں تتلیوں کے جھرمٹ میں سے گزرتے ہوئے ایک گوریلے کی تصویر کھینچنے پر کنزروینسی 2021 فوٹوگرافی مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔

فوٹوگرافر کی انعام یافتہ اس تصویر کو، جس کا عنوان مالوئی ہے، 158 ملکوں سے موصول ہونے والی ایک لاکھ تصاویر میں سے منتخب کیا گیا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے انوپ کو چار ہزار ڈالر مالیت کا کیمرا پیکج ملے گا۔

ایک امریکی جج بین فولڈز نے کہا کہ ’مجھے وہ تصاویر پسند ہیں جو آپ کو اپنے اندر کھینچتی چلی جاتی ہیں۔‘

دی نیچر کنزروینسی ایک عالمی تنظیم ہے جو 72 ملکوں میں فعال ہے اور اس کا مقصد پانی اور زمین کی بقا کے لیے کام کرنا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل کے حل کے لیے سائنسی بنیادوں پر ایسے حل نکالتی ہے جن پر عام لوگ بھی عمل کر سکیں۔

ذیل میں دوسری کیٹیگریز میں انعام حاصل کرنے والی تصاویر کی تفصیل ہے۔

عوامی انتخاب کی فاتح تصویر: جگنو، پراتھامیش گھادیکار، انڈیا

A tree in India covered with glowing fireflies
،تصویر کا کیپشنانڈیا میں جگنوؤں سے ڈھکا ہوا درخت

یہ جگنو مون سون سے کچھ پہلے انڈیا کے بعض حصوں میں کچھ مخصوص درختوں کے گرد جمع ہو جاتے ہیں۔

یہ تصویر ٹرائی پوڈ پر لی گئی درخت کی 32 تصاویر کے سٹیک میں سے ایک ہے۔

لینڈ سکیپ میں فاتح: خشک سالی، ڈینیئل ڈی گرینویلی مینکو، برازیل

A decomposing lizard on a dry and cracked ground
،تصویر کا کیپشنسوکھے کی وجہ سے چٹخی ہوئی زمین پر ایک چھپکلی کی لاش

برازیل میں ٹرانسپانٹانیریا ہائی وے کے کنارے سوکھی ہوئی زمین پر پڑی پلانٹانل چھپکلی کی لاش کی یہ تصویر 2020 میں ایک ڈرون سے اس وقت لی گئی تھی جب خشک سالی اپنے عروج تھی۔

لینڈ سکیپ میں دوسرا انعام: سیرا دو مار، ڈینس فریئرا نیٹو، برازیل

A green-covered top of a mountain emerges from the clouds
،تصویر کا کیپشنبادلوں میں سے سر ابھارتے پہاڑ

سمندری پہاڑوں کے ایک سلسلے پر ہیلی کاپٹر میں پرواز کے دوران اتاری گئی تصویر جس میں ایسا لگتا ہے جیسا کہ ڈائنوسار کا سر ہو۔

لینڈ سکیپ میں اعزازی تذکرہ: لائف کلر، سکاٹ پورٹیلی، آسٹریلیا

An aerial photo of rivers and streams in the Gulf of Carpentaria, Australia
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی خلیج کارپنٹریا میں دریاؤں اور ندیوں کا فضائی منظر

بارشوں کے موسم میں شمالی کوئینزلینڈ میں واقع گلف آف کارپنٹیریا کا یہ حصہ نہایت دلکش منظر پیش کرتا ہے۔

پیپل اینڈ نیچر میں فاتح: سیوِنگ اورینگوٹان ایلین شرؤڈر، بیلجیم

A young orangutan is sedated and prepared for surgery by a team of specialists
،تصویر کا کیپشناورینگوٹان کے بچے کو بے ہوش کرکے آپریشن کے لیے تیار کیا جا رہا ہے

یہ تصویر انڈونیشیا میں ایک اورینگوٹان کے بچاؤ، بحالی اور پھر جنگل میں چھوڑے جانے کے دوران لی گئی ہے۔

سُماٹرن اورینگوٹان کنزرویشن پروگرام کی ٹیم نے تقریباً تین ماہ کی اس برینڈا نامی مادہ کو آپریشن کے لیے تیار کیا۔

پام آئل کے درخت لگانے اور لکڑی حاصل کرنے کے لیے، اور کان کنی کے سبب برساتی جنگلات تیزی سے کٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے اورینگوٹان کے قدرتی مسکن برباد ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان جانوروں کا شکار بھی کیا جاتا ہے۔

پیپل اینڈ نیچر میں دوسرا انعام: سینڈ سٹارم، ٹام اوورآل، آسٹریلیا

A man struggles with wind blowing at cloth around his head whilst standing in the Sahara Desert
،تصویر کا کیپشنصحارا ڈیزرٹ میں ایک شخص تیز ہوا میں اپنی پگڑی سنبھالنے کی کوشش میں

صحرائے صحارا میں ریت کے طوفان کے دوران ایک گائیڈ اپنی پگڑی سنبھالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پیپل اینڈ نیچر میں اعزازی تذکرہ: دی وے ہوم، مِنچیانگ لو، چین

Two men and an animal travel along a zip line over a strong river
،تصویر کا کیپشنآہنی ڈوری پر دریا پار جاتے انسان اور جانور

واٹر میں فاتح: واٹر، قاضی عارفوجمان، بنگلہ دیش

A black and white photo of a pipe gushing water with the silhouette of a man walking in the background
،تصویر کا کیپشنپانی کی دھار کے پس منظر میں انسان کا گزر

واٹر میں دوسرا انعام: سوِئمنگ، جورم مینس، میکسیکو

Divers swim in water-filled sinkhole
،تصویر کا کیپشنپانی سے بھرے سِنک ہول میں اترتے غوطہ خور

زیرِ زمین پانی کے ایک ذخیرے (سینوٹ) سے لطف اندوز ہوتے غوطہ خور۔

واٹر میں اعزازی تذکرہ: گلیشیئل ببلز، جارج اینڈریس میراگلیہ، ارجنٹینا

Air bubbles trapped in ice seen in a glacier
،تصویر کا کیپشنگلیشیئر کی برف میں بند ہوا کے بلبلے

یہ ارجنٹینا کے علاقے پیٹاگونیا کا ایک گلیشیئر ہے جو مسلسل برفباری کی وجہ سے بنتا ہے اور یہ نیچے وادی کی طرف حرکت کرتا ہے۔

نیچے کی جانب اس کے سفر کے دوران درجۂ حرارت بڑھنے کی وجہ سے یہ پگھلنا شروع کر دیتا ہے اور اس میں بند ہوا خارج ہونے لگتی ہے۔

وائلڈلائف میں فاتح: اے ٹربیولینٹ سوئم، بودھیلینی ڈی سوئزا، آسٹریلیا

Male cheetahs swim across a fast-flowing river
،تصویر کا کیپشندریا کے تیز دھارے میں عبور کرتے ہوئے نر چیتے

کینیا کے مسائے مارا نیشنل ریزرو میں مواتر بارشوں کی وجہ سے ٹالک ریور میں طغیانی آگئی۔

پانچ نر چیتوں پر مشتمل یہ جتھہ پانی کے تیز بہاؤ میں دریا کے پار جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بظاہر ایک ناممکن مشن نظر آنے والے اس کام میں چیتے کامیاب رہے اور دریا کے دوسری جانب اتر گئے۔

انسانی عمل کی وجہ سے وقوع پذیر ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کا یہ ایک نتیجہ ہے۔

وائلڈلائف میں دوسرا انعام: سن فلاورز، میتیوس پائسیاک، پولینڈ

Birds are seen on the ground in a snow-covered field of dead sunflowers
،تصویر کا کیپشنبرف سے ڈھکے کھیت میں سورج مکھی کے پکے ہوئے پھولوں کے پاس چڑیاں

پولینڈ میں ایک بہت بڑے کھیت میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے سورج مکھی کی فصل نہیں کاٹی جا سکی۔

سردیوں میں پانی برف بن گیا اور سورج مکھی کے بیج چگنے کے لیے ہزاروں پرندوں نے یہاں کا رخ کیا۔

وائلڈلائف میں اعزازی تذکرہ: سرچنگ، ٹامس وِجیان، کینیڈا

An orangutan holds on to the stumps of felled trees that were its home
،تصویر کا کیپشناورینگوٹان

اگر انسان ان جنگلات کی کٹائی میں احتیاط برتتا تو بورنیو کے جنگل میں ان دیو ہیکل بن مانسوں کے گھر کو برقرار رکھا جا سکتا تھا۔

اورینگوٹان درختوں پر رہنے اور جنگلی پھل جیسے لیچز اور انجیر کھانے کے عادی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: