وزیر اعظم سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور ہاشم آملا کی ملاقات

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز اور 2017 کی چیمپیئن پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی اور دیگر کھلاڑیوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

بدھ کو پشاور زلمی کے وفد نے چیئرمین جاوید آفریدی کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں جاوید آفریدی کے ہمراہ کپتان ڈیرن سیمی، فرنچائز کے مینٹور ہاشم آملا اور کوچ محمد اکرم بھی موجود تھے۔تحریر جاری ہے‎

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کو گرمجوشی سے مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ڈیرن سیمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ بھی ہمارے شہری ہیں اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے آپ کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پشاور زلمی کے وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا منظر— فوٹو بشکریہ پشاور زلمی
پشاور زلمی کے وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا منظ

عمران خان نے کہا کہ جاوید آفریدی نے ہمیشہ ڈیرن سیمی کی پاکستان میں کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہنے پر زور دیا اور خود سیمی کے ساتھ مل کر پاکستان کرکٹ کی بہت خدمت کی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے عظیم جنوبی افریقی بلے باز اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملا کو بھی خوش آمدید کہا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملا وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ موجود ہیں
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملا وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ موجود ہیں

وزیر اعظم نے کہا کہ خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے اور لوگ خوش ہیں، پی ایس ایل کے تمام میچز میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں جس سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت پیغام گیا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پشاور زلمی اور ڈیرن سیمی کے کردار کو سراہا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: