ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھا ٹی20 بھی بارش کی نذر، سیریز پاکستان کے نام

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان جاری 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا اور آخری میچ بھی صرف 3 اوور کے کھیل کے بعد بارش کی نذر ہوگیا اور یوں قومی ٹیم نے 0-1 سے سیریز جیت لی۔
گیانا میں شیڈول آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور آندرے فلیچر نے بغیر کسی نقصان کے ابتدائی 3 اوورز میں 30 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث امپائرز نے میچ روکنے کا حکم دیا۔
4th T20I UPDATE: Pakistan win toss, decide to field.#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #WIvPAK pic.twitter.com/dJ1kVmTwbV
— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) August 3, 2021
اس دوران کرس گیل نے 6 گیندوں پر 12 اور آندرے فلیچر نے 12 گیندوں پر 17 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ، حسن علی اور محمد وسیم نے باؤلنگ کروائی لیکن حریف ٹیم کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہے۔
میچ انتظامیہ کی جانب سے کھیل کو 9 اوورز فی اننگز تک محدود کرنے کا اعلان کیا لیکن مسلسل بارش کے باعث وکٹ سے کورز نہیں ہٹائے گئے۔
امپائرز نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر کے 2 بج کر 20 منٹ پر میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
4th T20I UPDATE: No result, match abandoned due to rain.#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #WIvPAK pic.twitter.com/ByeO2XBiEr
— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) August 3, 2021
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ اس میچ میں ہم پر کوئی دباؤ نہیں اور موسم کے باعث پہلے فیلڈنگ کرنا زیادہ بہتر ہے اور ہم میچ جیتنے کے لیے اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
4th T20I UPDATE: Play stopped due to rain. West Indies 30-0 in 3 overs#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #WIvPAK pic.twitter.com/jLg1RfZ7A7
— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) August 3, 2021
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا اور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔
پاکستان نے دوسرے میچ میں 7 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی اور آج کا میچ سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اہمیت اختیار کر گیا تھا لیکن بارش کے باعث یہ میچ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔
پاکستان نے تیسرے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف اور ویسٹ انڈیز نے آندرے رسل کو موقع دیا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔
آج میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔
ویسٹ انڈیز: کیرن پولارڈ(کپتان)، آندرے فلیچر، کرس گیل، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، جیسن ہولڈر، ڈیوین براوو، ہیڈن واش، عقیل حسین، روماریو شیفرڈ
پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، شرجیل خان، فخر زمان، محمد حفیظ، صہیب مقصود، شاداب خان، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر، حارث رؤف