ویلنٹائن ڈے

امتیاز گورکھپوریممبئی

آج ویلنٹائن ڈے ہے
آج پھر تیرا ملنے کا وعدہ
جو کہ آج تک پورا نہیں ہوا
آج کی شام
کچھ غبارے، چاکلیٹ، کیک
اور تمہاری پسند کی ساری چیزیں
لئے بیٹھا ہوں
میری نظریں دروازے پر جمی ہیں
تمہاری آمد کی منتظر ہیں
مجھے پتہ ہے
کہ تم کسی اور کی ہو
اور یہ پتہ ہے کہ
دلوں سے کھیلنا تمھارا شیوہ ہے
پھر بھی اس دن کو میں
ہر سال اسی طرح
تمہارے انتظار میں گزار دیتا ہوں

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.

error: