ٹام کروز: مشن ایمپاسبل کی فلم بندی کے دوران چور اداکار کی بی ایم ڈبلیو کار لے اڑے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو گاڑی اس وقت چوری ہو گئی جب وہ برمنگھم میں فلم بندی میں مصروف تھے۔

اداکار شہر میں ’مشن ایمپاسبل‘ فلم سیریز کی ساتویں فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

برطانوی اخبار دی سن کا دعویٰ ہے کہ کروز کے زیر استعمال گاڑی گرینڈ ہوٹل کے باہر سے چوری کی گئی اور کار کے اندر ہزاروں پاؤنڈ مالیت کا سامان بھی موجود تھا۔

ویسٹ مڈلینڈز پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو چرچ سٹریٹ سے ایک بی ایم ڈبلیو ایکس سیون چوری ہوئی تھی اور تھوڑی دیر بعد اسے برآمد کر لیا گیا۔

گاڑی قریبی علاقے سمتھ وِک سے ملی۔ سی سی ٹی وی کی جانچ کی جا رہی ہے اور پوچھ گچھ جاری ہے۔

BMW X7
،تصویر کا کیپشنبتایا جا رہا ہے کہ چوری شدہ کار بی ایم ڈبلیو ایکس سیون تھی

برمنگھم میں نیو سٹریٹ سٹیشن کے اوپر گرینڈ سینٹرل شاپنگ سینٹر کے کئی حصے اتوار سے بدھ تک بند رہے تاکہ یہاں فلم کی شوٹنگ مکمل کی جا سکے۔

بہت سے شائقین ٹام کروز کو دیکھ کر انتہائی پُرمسرت تھے۔ کروز نے انڈین ریستوران کا دورہ کیا اور شہر میں گزارے گئے وقت کے دوران برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے افسران سے بھی ملاقات کی۔

افسران نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ فوٹو شاپ تصویر نہیں۔‘

Lord Mayor of Birmingham meets Tom Cruise and co-star Hayley Atwell
،تصویر کا کیپشنبرمنگھم کے لارڈ میئر محمد افضل نے بھی مشن ایمپاسبل کے اداکاروں سے ملاقات کی

برمنگھم کے لارڈ میئر محمد افضل کو بھی ٹام کروز اور ان کی ساتھی اداکار ہیلی ایٹویل سے ملنے کا موقع ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار دورہ ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ یہ پردے کے پیچھے کا دلکش منظر ہے۔

محمد افضل کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں ’فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔‘

Tom Cruise at Asha's
،تصویر کا کیپشنٹام کروز نے انڈین ریستوران کا بھی دورہ کیا
Fans watch filming at Grand Central
،تصویر کا کیپشنبرمنگھم کے گرینڈ سینٹرل شاپنگ سینٹر میں اس فلم کی شوٹنگ کی جا رہی ہے
Hayley Atwell and Tom Cruise
،تصویر کا کیپشنشاپنگ سینٹر کے کئی حصے اتوار سے بدھ تک بند رہے تاکہ یہاں فلم کی شوٹنگ مکمل کی جا سکے

اس سے پہلے کروز نے وارکشائر کے ایک خاندان کو اس وقت حیران و پریشان کر دیا جب ان کا ہیلی کاپٹر اس خاندان کے صحن میں اترا۔

Helicopter
Tom Cruise with Ms Webb and Neil Jones' children
،تصویر کا کیپشنکروز نے ہیلی کاپٹر اتارنے کے بعد خاندان کے ساتھ تصاویر بھی لیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *