کھیل

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار

Share

 دبئی: ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار ہے اور بھارتی کھلاڑی لوکیش راہول 4 درجے چھلانگ کیساتھ دوسرے نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور نمبر ون ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت لوکیش راہول 4 درجے ترقی پاتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، ایرون فنچ ،ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے تیسری پوزیشن پر ہیں۔

اس کے بعد ٹاپ 10 میں کولن منرو، ڈیوڈ میلان،  گلین میکسویل، ایون لیوس،  حضرت اللہ زازئی، ویرات کوہلی اور روہت شرما شامل ہیں، شرما 3 درجے ترقی پاتے ہوئے ٹاپ 10 میں شامل ہوئے ہیں۔

بولرز کی فہرست میں پاکستان کے عماد وسیم پانچویں شاداب خان آٹھویں نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹین میں بالترتیب راشدخان، مجیب الرحمن، مچل سینٹنر، ایڈم زمپا، عماد وسیم، اینڈل فیلکوائیو، عادل راشد، شاداب خان، ایشٹن اگار اور کرس جورڈن شامل ہیں۔ ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، افغانستان کے محمد نبی سرفہرست ہیں۔