پاکستان سپر لیگ میں گلیڈی ایٹرز کو ایک اور شکست، یونائیٹڈ کامیاب

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں شاداب خان کی شاندار باؤلنگ اور بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 45رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

یونائیٹڈ کے اوپنرز نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو چار اوورز میں 55 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، جیمز فالکنر نے 9 گیندوں پر 22 رنز بنانے والے ہیلز کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔

کولن منرو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور کولن منرو کے ساتھ ساتھ وقاص مقصود کو ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی تھیں اور شاہد آفریدی، جیمز ونس اور عبدالبنگلزئی فائنل الیون کا حصہ بنے تھے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، کولن منرو، مبشر خان، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور وقاص مقصود۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد (کپتان)، جیمز ونس، احسن علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فلکنر، شاہد آفریدی، عبدل بنگلزئی اور نسیم شاہ

error: