پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمنیٹر میں یونائیٹڈ کو شکست، پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے حضرت اللہ زازئی اور جوناتھن ویلز کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
ابوظبی میں کھیلے گئے لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
That's so unlucky! 😕@IsbUnited's dangerous opening duo is separated by a flick of @realshoaibmalik’s boot!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #IUvPZ pic.twitter.com/ZdqUcpJGYN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 22, 2021
اننگز کے پہلے ہی اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو اس وقت نقصان پہنچا جب کولن منرو کی جانب سے باؤلر کی جانب کھیلا گیا شاٹ دوسرے اینڈ پر وکٹ سے جا ٹکرایا اور باؤلر شعیب ملک نے رن آؤٹ کی اپیل کردی۔
.@PeshawarZalmi get their second! Imran with a fantastic first over gets Akhlaq!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #IUvPZ pic.twitter.com/VoFE78FAxK
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 22, 2021
ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود تھرڈ امپائر نے دوسرے اینڈ پر موجود عثمان خواجہ کو آؤٹ قرار دے دیا۔
WHOA that was a biggie! 😲#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #IUvPZ pic.twitter.com/CI62wK3xzf
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 22, 2021
اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی پشاور زلمی نے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہو گا۔
Malik supremacy!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #IUvPZ pic.twitter.com/d22L1tbI8s
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 22, 2021
حضرت اللہ زازئی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔
پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، جونو ویلز، صہیب مقصود، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، عماد بٹ، عمید آصف، محمد عرفان، محمد عمران۔
اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خاب(کپتان)، عثمان خواجہ، کولن منرو، برینڈن کنگ، افتخار احمد، آصف علی، محمد اخلاق، حسن علی، محمد وسیم، فہیم اشرف، عاکف جاوید۔