پی ایس ایل 2021: قلندرز کو شکست، سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کامیاب

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے اہم میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے روایتی حریف لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔
ابوظبی میں کھیلے گئے لیگ کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو باؤلنگ کی دعوت دی۔
Sharjeel launches one!
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 17, 2021
For 6 🙌🏼 #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #KKvLQ pic.twitter.com/x0zq2ldXgV
کراچی کنگز نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو 21 رنز کا آغاز فراہم کیا ہی تھا کہ شرجیل 13 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے۔
Nice catch! @iShaheenAfridi deals with the @SharjeelLeo14 threat. #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #KKvLQ pic.twitter.com/Jp7Bp91r4h
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 17, 2021
اس کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے مارٹن گپٹل آئے اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 88 رنز کی ساجھے داری قائم کی۔
قلندرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور کراچی کنگز نے 7 رنز سے فتح اپنے نام کر کے قیمتی دو پوائنٹس حاصل کر لیے۔
A derby that always lives up to its name! Lahore kept at it but the defending champions won out in the end!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvLQ pic.twitter.com/RrZjWJyJfC
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 17, 2021
کراچی کنگز کی جانب سے مین آف دی میچ نور احمد نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض دو وکٹیں لیں جبکہ الیاس بھی دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔
کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، شرجیل خان، بابراعظم، مارٹن گپٹل، نجیب اللہ زدران، چیڈوک والٹن، عباس آفریدی، دانش عزیز، محمد عامر، محمد الیاس۔
لاہور قلندرز: سہیل اختر(کپتان)، فخر زمان، آغا سلمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمزفالکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔