پی ایس ایل 2021: پشاور زلمی کا ملتان سلطانز پر جوابی وار، 6 وکٹوں سے کامیاب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے بلے بازوں کے خراب کھیل کی بدولت ملتان سلطانز کو ایونٹ کا بڑا اسکور ترتیب دینے کے باوجود 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

قبل ازیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے چھٹے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف جیمز وینس کی دلکش اننگز سمیت دیگر بلے بازوں کی شان دار کارکردگی کے باعث 4 وکٹوں پر رواں سیزن کا سب سے بڑا اسکور 193 رنز بنا لیا۔

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز نے بیٹنگ شروع کی تو پشاور زلمی کے محمد عمران کے پہلے اوور میں 6 رنز بنائے، جس کے بعد محمد عرفان باؤلنگ کے لیے آئے اور کرس لین کو حیدر علی کے ہاتھوں سلپ پر کیچ کروا دیا۔

محمد عرفان نے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر کرس لین کی وکٹ حاصل کی۔

اپنا پہلا میچ کھیلنے والے نئے بلے باز ٹام کوہلر نے امام الحق کے ساتھ مل کر کامران اکمل کی رفتار کو جاری رکھا اور ٹیم کا اسکور 134 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر امام الحق 48 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

ملتان کے شاہنواز دھنی نے 15 رنز پر کھیلنے والے روتھرفورڈ کو آؤٹ کیا، جس کے بعد کوہلر نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن دھنی کی گیند کا نشانہ بنے۔

حیدر علی اور تجربہ کار شعیب ملک نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا اور 19ویں اوور میں ہی 197 رنز بنا کر ٹیم کو ایک اوور قبل ہی فتح دلا دی۔

نوجوان بلے باز نے 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 24 رنز بنا کر ٹیم کی جیت یقینی بنائی۔

کوہلر کیڈمور کو شان دار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی میچ میں ناکامی سے دو چار ہوئی تھیں۔

دونوں ٹیموں نے اہم میچ کے لیے 2،2 تبدیلیاں کیں، زلمی نے گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے روی بوپارا کو بھی شامل نہیں کیا جبکہ سلطانز نے عثمان دار اور شاہنواز دھنی کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کیا۔

پشاور زلمی کو لاہور قلندرز نے 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، جہاں باؤلنگ کے شعبے میں بہتر کارکردگی دکھائی گئی تھی جبکہ بیٹنگ روی بوپارا کی نصف سنچری کے باوجود بڑا مجموعی ترتیب دینے میں ناکام رہی تھی۔

دوسری جانب ملتان کی ٹیم نے کپتان محمد رضوان کی شان دار بیٹنگ کی مدد سے اسکور بورڈ پر 150 کا مجموعہ سجایا تھا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر اس ہدف کو حاصل کیا تھا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:

پشاور زلمی: وہاب ریاض (کپتان)، کامران اکمل، امام الحق، حیدرعلی، شعیب ملک، ٹام کوہلرکیڈمور، شرفین روتھر فورڈ، مجیب الرحمٰن، ثاقب محمود، محمد عمران، محمد عرفان

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، کرس لین، جیمز وینس، صہیب مقصود، رلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل تنویر، عثمان دار، شاہنواز دھنی

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *