پی ایس ایل 2021: یونائیٹڈ کی شاندار کارکردگی، قلندرز کو 28رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے آصف علی کی عمدہ بیٹنگ کے بعد باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت لاہور قلندرز کو 28رنز سے شکست دے دی۔
ابوظبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
Third time’s the charm! @iShaheenAfridi gets the big wicket of @Uz_Khawaja and the Lahore camp cheers 🙌🏼 #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #IUvLQ pic.twitter.com/5yi6SROajV
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 13, 2021
میچ کے پہلے ہی اوور میں عثمان خواجہ بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ بن گئے۔
Taaza taaza @JamesFaulkner44 delivery. Will go perfectly with your evening chai ☕️ #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #IUvLQ pic.twitter.com/4nblspNVtk
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 13, 2021
اگلے ہی اوور میں آسٹریلیا سے آئے جیمز فالکنر نے نوجوان روہیل نذیر کو چلتا کردیا اور پھر اپنے اگلے اوور میں گزشتہ میچ کے ہیرو اور خطرناک بلے باز کولن منرو کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
Aray ye kya hogaya! 😧@JamesFaulkner44 catches him off-guard and @manuz05 has to return to the pavilion. #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #IUvLQ pic.twitter.com/tuzq0L2HqL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 13, 2021
یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب اور فواد احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
آصف علی کو فتح گر اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے فائنل الیون نے تبدیلیاں کی تھیں اور یونائیٹڈ نے حسن علی اور عاکف جاوید کی جگہ فواد احمد اور علی خان کو ٹیم کو حصہ بنایا ہے جبکہ قلندرز نے محمد فیضان کی جگہ ذیشان اشرف کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
میچ کے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔
🚨 TOSS UPDATE 🚨 @IsbUnited won the toss and elected to bat. 🏏 #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #IUvLQ pic.twitter.com/GglifIYX98
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 13, 2021
اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، عثمان خواجہ، کولن منرو، روہیل نذیر، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد موسیٰ، فواد احمد، علی خان اور محمد وسیم۔
لاہور قلندرز: سہیل اختر(کپتان)، فخر زمان، ذیشان اشرف، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمز فالکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔