کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو ونڈوز 10 سے ونڈوز 11 پر مفت اپ گریڈ کیسے کریں؟

مائیکرو سافٹ نے اکتوبر 2021 کے آغاز میں ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم کو متعارف کرایا تھا جو اہل ڈیوائسز میں مفت اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 والے تمام نئے لیپ ٹاپس کے لیے ونڈوز 11 مفت اپ گریڈ کی جائے گی۔

مگر ونڈوز 10 پر چلنے والے تمام کمپیوٹرز پر ونڈوز 11 کو اپ گریڈ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لیے ڈیوائس میں کم از کم انٹیل 8 جنریشن کافی لیک یا زین 2 سی پی یو۔ ٹی پی ایم 2.0 (ٹرسٹڈ پلیٹ فارم موڈیول) سپورٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج درکار ہوں گے۔

یہی وجہ ہے کہ لاکھوں کمپیوٹرز باضابطہ طور پر ونڈوز 11 کو اپ گریڈ کرنے کے اہل نہیں مگر کچھ طریقوں سے ایسا ممکن ہو بھی سکتا ہے۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے بتدریج ونڈوز 11 کو متعارف کرایا جائے گا اور فی الحال تمام اہل ڈیوائسز کے لیے بھی یہ اپ گریڈ دستیاب نہیں ہوگی۔

کمپنی کے مطابق تمام اہل ڈیوائسز کو 2022 کے وسط تک یہ اپ گریڈ دستیاب ہوگی۔

اگر آپ نے ابھی ونڈوز 10 پر کام کرنے والے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو یا ہے یا ایسی ڈیوائس موجود ہے جس کو ونڈوز 11 پر اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے تو اس کا طریقہ کار جان لیں۔

پہلے تو مائیکرو سافٹ کی پی سی ہیلتھ چیک ایپ کے ذریعے یہ چیک کرلیں کہ آپ کی ڈیوائس ونڈوز 11 اپ گریڈ کے لیے اہل ہے یا نہیں۔

اپنی تمام ضروری دستاویزات، ایپس اور ڈیٹا کا بیک اپ بنالیں۔

اگر ڈیوائس اہل ہے تو کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر سیٹنگز میں جا کر اپ ڈیٹ اینڈ سیکیورٹی پھر ونڈوز اپ ڈیٹ پر جائیں۔

وہاں اپ ڈیٹس کو چیک کریں اور اگر ونڈوز 11 اپ گریڈ دستیاب ہو تو وہاں ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کا آپشن نظر آئے گا۔

فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

ڈاؤن لوڈ اور انسٹال پر کلک کریں اور پھر آن اسکرین ہدایات پر عمل کریں۔

اگر آپ کو مفت ونڈوز 11 اپ گریڈ کا آپشن نظر نہ آئے مگر ڈیوائس اہل ہو تو آپ کو 2022 کے وسط تک انتظار کرنا ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: