’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ مومنہ مستحسن کا گانا ’بے پروا‘ ریلیز

رواں برس جنوری میں شروع ہونے والے ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے دسویں گانے ’بے پروا‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

’بے پروا‘ رواں سیزن کا پہلا سولو گانا ہے، جسے مومنہ مستحن نے گایا ہے، اس سے قبل ریلیز کیے جانے والے تمام گانوں کو ایک سے زائد گلوکاروں نے گایا ہے۔

علاوہ ازیں کوک اسٹوڈیو کے حالیہ سیزن میں مومنہ مستحن کا یہ دوسرا گانا ہے، ان کا پہلا گانا ’سجن ڈس نہ‘ کو 23 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا،جس میں عاطف اسلم نے ان کا ساتھ دیا تھا۔

یوں مومنہ مستحسن اب تک کی پہلی گلوکارہ بن گئیں، جن کا چودہویں سیزن میں دوسرا گانا جاری کیا گیا ہے۔تحریر جاری ہے‎

’بے پرواہ‘ کی موسیقی ذوالفقار علی جبار المعروف زلفی نے ترتیب دی ہے جب کہ اس کی شاعری بھی مومنہ مستحسن، زلفی اور عدنان ڈھول نے لکھی ہے۔

مومنہ مستحن کے سولو گانے کو 7 مارچ کو جاری کیا گیا اور شائقین نے اس پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

بے پرواہ سے قبل 28 فروری کو معزز صارف ریلیز کیا گیا تھا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو
بے پرواہ سے قبل 28 فروری کو معزز صارف ریلیز کیا گیا تھا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو

’بے پرواہ‘ سے قبل گزشتہ ماہ 28 فروری کو ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے نویں گانے ’معزز صارف‘ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے میشا شفیع اور ان کے فارس شفیع نے گایا تھا۔

’معزز صارف‘ سے قبل 21 فروری کو کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آٹھواں گانا ’پیچھے ہٹ‘ ریلیز کیا گیا تھا، جسے جسٹن بیبیز اور حسن رحیم نے گایا تھا۔

اس سے قبل کوک اسٹوڈیو کے ساتویں گانے ’یہ دنیا‘ کو 12 فروری کو جاری کیا گیا تھا، جسے یوزک بینڈ ’قراقرم‘ کے شیری خٹک نے طلحہٰ انجم اور فارس شفی کے ساتھ گایا تھا۔

اس سے قبل علی سیٹھی اور شے گل کے گانے ’پسوڑی‘ کو سات فروری کو جاری کیا گیا تھا، ’پسوڑی‘ کوک اسٹوڈیو کا سب سے زیادہ تیزی سے 10 لاکھ بار دیکھا جانے والا گانا بھی بنا تھا۔

کوک اسٹوڈیو کا ساتواں گانا پیچھے ہٹ 21 فروری کو ریلیز ہوا تھا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو
کوک اسٹوڈیو کا ساتواں گانا پیچھے ہٹ 21 فروری کو ریلیز ہوا تھا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو

’پسوڑی‘ سے پہلے یکم فروری کو پنجابی زبان کا گانا ’نیڑے نیڑے وس ڈھولا‘ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے ’دی سوچ بینڈ‘ اور ’بٹ برادرز‘ نے گایا تھا۔

اس سے قبل گریمی ایوارڈ نامزد یافتہ امریکی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی آواز میں ’محرم‘ کو 28 جنوری کو جاری کیا گیا تھا۔ عروج آفتاب کے گانے سے قبل 23 جنوری کو عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا گانا ’سجن ڈس نہ‘ بھی پنجابی زبان میں ریلیز کیا گیا تھا۔

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا دوسرا گانا ’کنا یاری‘ گزشتہ ماہ 19 جنوری کو ایوا بی، کیفی خلیل اور عبدالوہاب بگٹی کی آواز میں جاری کیا گیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو کا آغاز 14 جنوری سے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے ’تو جھوم‘ سے ہوا تھا، جسے شائقین نے خوب سراہا تھا۔

error: