’کھاڈی‘ کی تشہیری مہم میں پہلی بار فربہ ماڈل شامل

فیشن برانڈ ’کھاڈی‘ نے پہلی بار فربہ خواتین کے لیے نئی ملبوسات متعارف کراتے ہوئے اپنی تشہیری مہم میں بھی فربہ ماڈل کو شامل کیا ہے، جس کی وجہ سے اس کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

’کھاڈی‘ نے فربہ خواتین کے لیے نئی ملبوسات متعارف کراتے ہوئے اضافی وزن کی حامل ماڈل کو بھی تشہیری مہم میں پیش کیا۔

’کھاڈی‘ نے جہاں پہلی بار اپنی تشہیری مہم میں فربہ ماڈل کو پیش کیا، وہیں کلاتھنگ برانڈ نے مذکورہ ماڈل کو سلم و سمارٹ ماڈل کے ساتھ بھی ملبوسات کی تشہیر میں دکھایا۔

تشہیری مہم میں فربہ ماڈل کے ساتھ سلم و سمارٹ ماڈل کو بھی دکھایا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
تشہیری مہم میں فربہ ماڈل کے ساتھ سلم و سمارٹ ماڈل کو بھی دکھایا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

اگرچہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بڑے کلاتھنگ برانڈ کی جانب سے فربہ ماڈل کو تشہیری مہم میں پیش کیا گیا تاہم اس سے قبل بھی فیشن برانڈز ملبوسات کی تشہیر کے لیے گہری رنگت سمیت زائد العمر خواتین کو بھی پیش کرتے رہے ہیں۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی گزشتہ چند سال سے فیشن و شوبز کی دنیا میں مثبت تبدیلی دیکھی جا رہی ہے اور اب فیشن شوز میں بھی مختلف طرح کی خواتین کیٹ واک کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

’کھاڈی‘ کی جانب سے فربہ ماڈل کو تشہیری مہم میں دکھانے اور اضافی وزن کی خواتین کے لیے دیدہ زیب ملبوسات متعارف کرائے جانے پر اس کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

’کھاڈی‘ نے جہاں اب فربہ ماڈل کو تشہیری مہم کا حصہ بنایا ہے، اس سے قبل اسی برانڈ نے ترک اداکارہ اسرا بلگیچ المعروف ’حلیمہ سلطان‘ کو بھی اپنی تشہیری مہم کا حصہ بنایا تھا۔

فربہ ماڈل کو تشہیری مہم کا حصہ بنائے جانے پر برانڈ کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—اسکرین شاٹ
فربہ ماڈل کو تشہیری مہم کا حصہ بنائے جانے پر برانڈ کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—اسکرین شاٹ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *