گلوکار مناج مسک اور اشنا شاہ کا گانا 'کنگنا' ریلیز

اداکارہ اشنا شاہ اور غیرملکی گلوکار مناج مسک کا گانا 'کنگنا' ریلیز کردیا گیا۔

یہ گانا بین الاقوامی ریکارڈ لیبل 'میوزک ون گلوبل' کے جانب سے ریلیز کیا گیا ہے اور اس پلیٹ فارم کا پہلا سنگل ہے۔

گلوکار مناج مسک نے نہ صرف اس گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے بلکہ وہ اس ریکارڈ لیبل کے بھی ماسٹر مائنڈ ہیں جو مشترکہ طور پر یو اے ای میں مقیم بھارتی بزنس ایشون سنچیتی کی ملکیت ہے۔

گانے کو ایک ہائی پروفائل ایونٹ میں ریلیز کیا گیا جس میں مناج ماسک میں لائیو پرفارم کیا جبکہ شو میں اداکارہ اشنا شاہ بھی شریک تھیں۔

اشنا شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ سے متعلق اپنا تجربہ بیان کیا۔

'کنگنا ' گانا پنجابی ہپ ہاپ ہے جسے مناج مسک کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

یہ گانا منوال نے لکھا ہے جبکہ اس کی ہدایات مناج مسک نے دی ہیں اور موسیقی کراس فلو ریکارڈنگز کے کارل نے ترتیب دی ہے۔

گانے کی ریلیز کا اعلان اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر کیا اور لانچ ایونٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

https://instagram.com/p/CUZhN2kMHUq/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv&rp=%2Fnews%2F1169582%2F#%7B%22ci%22%3A1%2C%22os%22%3A1484.800000011921%7D

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *