جمالیات

اداکاری سے کنارہ کشی کرنے والے فیروز خان کا ایک اور بڑا اعلان

Share

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والے اداکار فیروز خان نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہے ہیں۔

فیروز خان کی اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کئی مداحوں سے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور بہت سے صارفین کا ایسا ماننا بھی تھا کہ فیروز خان اپنے اس چینل کے ذرریعے مذہبی تعلیمات کے حوالے سے بات کریں گے۔

خیال رہے کہ فیروز خان نے گزشتہ ماہ شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد اداکار نے بتایا تھا کہ وہ جلد اپنا ملبوسات کا برانڈ لانچ کرنے جارہے ہیں اور یہی ان کی کمائی کا ذریعہ ہوگا۔

فیروز خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ ایسے ڈراموں یا پروجیکٹس کا حصہ تو ضرور بنیں گے جس کے ذریعے لوگ کچھ نا کچھ سیکھ سکیں۔

البتہ وہ ڈرامے جن کی کہانیاں بےبنیاد ہوں وہ ان کا حصہ نہیں بنیں گے۔

خیال رہے کہ فیروز خان نے 2014 کے بعد اداکاری کی شروعات کیں اور انہوں نے اب تک ایک درجن تک ڈراموں میں کام کیا، ان کے مقبول ڈراموں میں ’گل رعنا، چپ رہو، تم سے مل کے، وہ ایک پل اور دل کیا کرے‘ شامل ہیں۔

فیروز خان نے ’زندگی کتنی حسین ہے‘ اور ’ٹچ بٹن‘ جیسی فلموں میں کام بھی کیا ہے، ان کی فلم ’ٹچ بٹن‘ رواں سال عید پر ریلیز ہوگی۔

ان کا ڈراما ‘عشقیہ’ بھی اس وقت اے آر وائے پر نشر ہورہا ہے جبکہ وہ ‘خدا اور محبت’ کے سیکوئل پر بھی کام کررہے ہیں۔