شہرشہرسے

ایڈوکیٹ محمد عارف شیخ کھام گاؤں بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب

Share

کھام گاؤں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ عام انتخابات میں ایڈوکیٹ محمد عارف شیخ نے شاندار و تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے نائب صدر کے طور پر منتخب ہوئے۔ کھام گاؤں بار ایسوسی ایشن کے حال ہی میں 11/ رکنی مجلس عاملہ کے لیے انتخابات کا انعقاد مقامی کورٹ کے بار روم میں کیا گیا تھا۔ بارکونسل میں کل 216 ممبران ہے جس میں سے 195 / ممبران نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ انتخابات کے باد کھام گاؤں بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو منتخب کیا گیا۔  انتخابی نتائج کےمطابق ایڈوکیٹ محمد عارف شیخ 80 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوگئے۔انکے مد مقابل ایڈوکیٹ راجیش گوائی کو74 اور ایڈوکیٹ پی این پیشوانی کو 40 ووٹ ملے۔نائب صدر کے عہدے کے لیے تین ایڈوکیٹ اپنی قسمت آزما رہے تھےجس میں ایڈوکیٹ محمد عارف شیخ  کو فتح حاصل ہوئی۔ کھام گاؤں بار ایسوسی ایشن صدر کےعہدے پر ایڈوکیٹ شیکھر پاٹل اور جنرل سیکریڑی کے طور پر ایڈوکیٹ جپرگاونکر منتخب ہوئے۔ کھام گاؤں بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں زیادہ ووٹ حاصل کر ایڈوکیٹ محمد عارف شیخ نے اپنی کامیابی درج کرائی۔کھام گاؤں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر نومنتخب صدر، جنرل سیکرٹری، نائب صدرعہدیداروں کو مبارکباد پیش کر  پھولوں کا گلدستہ پیش کیاگیا۔ واحدمسلم ایڈوکیٹ نائب صدر منتخب ہونے پر چاروں جانب سے انھیں مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے دوست و احباب اور رشتہ دار کورٹ اور گھر پر مبارکباد دینے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ نومنتخب نائب صدر کھام گاؤں بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ محمد عارف شیخ نے کہا کہ ہم وکلاء کے مسائل اور معاشرے میں پھیلی ہوئی ناانصافیوں کے ازالے کے لیے مل جل کر کام کریں گے نوجوان وکلاء کے مسائل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انھوں نے اپنی کامیابی کا سہرا رکن اسمبلی آکاش دارا فونڈکر، راشٹروادی کانگریس پارٹی کے بلڈانہ ضلع صدر ناظر قاضی، نائب صدر بلدیہ سنجے منا پروار اور اپنے دوستوں کو دیتے ہیں۔