شیریں مزاری کے کرتوت بھی سامنے آ گئے، تہلکہ خیز انکشاف

ss

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف قرض معاف کرانیوالوں پر شدید تنقید کرتی ہے لیکن اب کروڑوں روپے قرض لے کر معاف کرانیوالوں میں خاتون رہنماءشیریں مزاری کانام بھی سامنے آگیا۔ قرض معاف کرانیوالوں سے متعلق سینٹ میں وزارت خزانہ کی طرف سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انکشاف ہواہے کہ فہرست میں شیریں مزاری کا نام بھی شامل ہے ۔ دستاویزات کے مطابق شیریں مزاری نے 2002ءمیں پانچ کروڑروپے سے زائد کا قرض لیا اور بعد میں معاف کرالیا، یہ قرض صادق ٹیکسٹائل ملزکے نام پر نیشنل بینک آف پاکستان سے لیاگیاتھا۔  یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ ہی قرض لے کر معاف کرانیوالوں اور بیرون ملک کاروبار کرنیوالوں کو شدید تنقید کانشانہ بناتی ہے اور اس میں شیریں مزاری بھی پیش پیش ہوتی ہیں لیکن اب ان کااپنا نام سامنے آچکاہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *