قندیل بلوچ کا گلا اس کے بھائی نے نہیں گھونٹا، پولیس کی تفتیش میں تہلکہ خیز انکشافات

qq

ملتان: متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی تفتیش میں ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قندیل بلوچ کا گلا اس کے بھائی وسیم نے نہیں گھونٹا بلکہ وسیم نے اپنی بہن کی ٹانگیں اور ہاتھ دبوچے رکھے جبکہ قندیل کا گلہ دبانے والا اس کا کزن حق نواز تھا- پولیس رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ وڈیو آنے کے بعد قندیل بلوچ کے بڑے بھائی عارف نے سعودیہ سے چھوٹے بھائی وسیم کو فون کرکے اکسایا اور کہا کہ قندیل کو قتل کردو ورنہ میں مر جائوں گا-ملزم وسیم اور حق نواز کے پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد دونوں کے وڈیو بیانات بھی ریکارڈ کر لیے گئے ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *