شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

شیخوپورہ -بھکھی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے شیخوپورہ کے علاقے چک چار تھانہ بھکھی کے قریب کارروائی کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ ملزمان کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد و ں کے قبضہ سے 4 کلاشنکوف 5 پستول، بھاری مقدار میں اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کی لاشیں مقامی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی گئی ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *