نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو اننگز شکست سے دوچار کردیا

ولنگٹن -بلاوائیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زمبابوے کی ٹیم محض ایک سو چونسٹھ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ چارسوبارہ رنز کے خسارے میں جانے کے بعد میزبان ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ دوسری اننگز میں بھی ناکام رہی۔ اوپنر چامو چھبابا سات، ہمیلٹن ماساکڈزا چار اور برائن چاری پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ زمبابوے کی پوری ٹیم چوتھے دن کھانے کے وقفے کے بعد دو سو پچانوے رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے اننگز اور ایک سو سترہ رنز سے کامیابی سمیٹ کر دو میچز کی سیریز میں ایک صٖفر کی برتری حاصل کر لی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *