سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کردی گئی

کراچی -سندھ کے نو منتخب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات اور قیام کی مدت میں توسیع کر دی، رینجرز کے چھاپوں کے اختیارات میں 90 روز جبکہ قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز اختیارات کے معاملے پر مشیر قانون مرتضی وہاب، چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن اور سیکرٹری داخلہ سندھ کو طلب کیا ۔ سیکرٹری داخلہ سندھ نے مراد علی شاہ کو رینجرز اختیارات کے معاملے پر بریفنگ دی ۔ وزیر اعلی سندھ نے رینجرز کے قیام اور اختیارات کی مدت میں توسیع کی سمریوں پر دستخط کر دئیے ۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز کے چھاپوں اور گرفتاریوں کے اختیارات میں 90 روز جبکہ قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے ۔ وزیراعلی سندھ چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت جاری کی ہے کہ اختیارات کے نوٹفکیشن فوری طور پر جاری کئے جائیں ۔ واضح رہے کہ رینجرز اختیارات 19 جولائی کو ختم ہوچکے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *