برطانوی خاتون ڈاکٹروں کی غفلت سے جاں بحق

Jehlum Doctors Negligence Uk Woman Pakistani Killed

سول اسپتال جہلم میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ خاتون کی ہلاکت کیخلاف ورثا نے احتجاج کیا۔ 40 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون فرزانہ چند ماہ پہلے اپنے بہن بھائیوں سے ملنے جہلم آئی تھی۔ خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر اسے سول اسپتال جہلم منتقل کیا گیاجہاں مبینہ طور پر آکسیجن نہ ملنے پر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ خاتون کی ہلاکت پرورثا نے اسپتال میں احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ مریضہ اسٹریچر پر تڑپتی رہی اور لیڈی ڈاکٹر مریضہ کو چیک کرنے کی بجائے فون پر مصروف رہی۔ ایم ایس ڈاکٹر شوکت محمود نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جو 24گھنٹوں میں رپورٹ ایم ایس کو پیش کرے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *