وادی کیلاش میں سیکورٹی فورسز نے 5 دہشت گرد واصل جہنم کردیے

چترال - وادی کیلاش میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی کیلاش میں استوئی کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 5دہشت گردمارے گئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ یاد رہے کہ جمعہ کے روز افغانستان سے ہونے والے دہشتگردوں نے چترال کی چراگاہوں پر حملہ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا تھا جبکہ وہ 300 بھیڑ بکریاں بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔ علاوہ ازیں دہشتگردوں نے دوبارہ ہفتہ کو بھی حملہ کیا تھا اور 700 بھیڑ بکریاں ٹرکوں میں لاد کر لے گئے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *