عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران خاتون کا احتجاج

 اسلام آباد -چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران خیبرپختونخوا کی خاتون ایجوکیشن آفیسر نے اپنے تبادلے کے خلاف احتجاج کیا جس کے باعث عمران خان کو پریس کانفرنس ادھوری چھوڑنا پڑ گئی۔ اسلام آباد میں عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران خیبرپختونخوا سے آئی ہوئی ایجوکیشن آفیسر عذرا آفریدی نامی خاتون نے احتجاج کرنا شروع کردیا، ابتدا میں عمران خان نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ رکیں جس پر تحریک انصاف کے دیگر رہ نما خاتون کو سمجھاتے رہے لیکن وہ بضد رہی اور عمران خان پریس کانفرنس چھوڑ کرچلے گئے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف رپورٹ تیارکرنے پر مجھے سزا دی گئی، اعلیٰ افسران نے مجھے ہراساں کیا اور مجھے میرے عہدے سے ہٹایا گیا جب کہ میرا تبادلہ ہری پور سے صوابی کردیا گیا اور میرے بچوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔ خاتون افسر نے تحریک انصاف کے وزیرتعلیم اورخیبرپختونخوا کے عہدیداروں پربھی کرپشن کے الزامات عائد کیے۔ عمران خان کی پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فیصل خان اور دیگر خاتون کو سمجھا بجھا کر ساتھ لے گئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *