ایکتا کپورکی سنی لیون کی زندگی پر فلم، بولڈ مناظر شوہر کے ساتھ ہوں گے

ممبئی -بالی ووڈ میں بے باک فلمیں بنانے والی ایکتا کپور اور بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور سنی لیون ایک بار پھر اکٹھی ہو گئی ہیں۔اس بار یہ دونوں مل کر ایک اور بے باک فلم بنانے جا رہی ہیں یہ فلم سنی کی زندگی پر بنے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بے باک ہدایت کارہ ایکتا کپور نے اپنے کیرئیر کو عروج دینے کے لیے متنازعہ اداکارہ سنی لیون کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے اداکارہ سے صلاح و مشورہ بھی کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم میں سنی لیون کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو دکھایا جائے گا جس میں ان کے ساتھ شوہر ڈینیئل ویبر بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم میں سنی کی زندگی کے تمام نشیب و فراز دکھائے جائینگے اس میں ان کی فحش فلموں میں اداکاری کے کچھ حصے بھی دکھائے جائینگے ۔ اس کیلئے اداکارہ نے یہ کہہ کر اپنی رضامندی ظاہر کی ہے کہ ان کے ساتھ یہ مناظر ان کے شوہر فلمائینگے۔ ذرائع کے مطابق یہ فلم بالغوں کی کیٹیگری میں بنائی جائے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *