دنیا کی انوکھی شادی جو ہسپتال میں سرانجام پائی

زگریب -برطانوی جوڑے کا اپنی شادی کو یادگار بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا اور صرف شادی سے 2 دن پہلے دُلہا اپنی ٹانگ تڑروا بیٹھا جس کے باعث جوڑے کو شادی اسپتال میں کرنا پڑی۔

شادی کا دن ہر کسی کے لیے یادگار ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس کو مزید یادگار بنانے کے لیے کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں ایسا ہی کچھ  برطانوی جوڑے کے ساتھ ہوا جس نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے یورپی ملک کروشیا کے خوبصورت مقام کا انتخاب کیا لیکن شادی سے 2 دن پہلے شادی کی تیاریوں کے دوران دُلہا کروز سے نیچے گرگیا جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

حادثے کے بعد دُلہے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن کے بعد اس کی ٹانگ میں میٹل کا ٹکرا لگایا گیا لیکن ڈاکٹرز نے اسے مزید چند دن اسپتال میں آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد جوڑے نے اسپتال میں ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

شادی کے لیے اسپتال انتظامیہ کی اجازت سے اسپتال کو چرچ میں تبدیل کردیا گیا جب کہ شادی میں اسپتال کے عملے، دُلہا دُلہن کے دوستوں اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی کی تیاریاں گزشتہ ڈیرھ سال سے کررہے تھے تاہم شادی منصوبہ بندی کے مطابق نہ ہونے ہر انہیں افسوس ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *